ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی املاک ضبط - Immovable Property Attached

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں کے استعمال ہونے والے غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لیا ہے۔ اس معاملے میں ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

پلوامہ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی املاک ضبط
پلوامہ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی املاک ضبط (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2024, 6:51 PM IST

پلوامہ: پلوامہ پولیس نے ملزم بلال احمد لون ولد غلام قادر لون ساکنہ نہامہ، پلوامہ کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ بلال احمد لون کے خلاف ایف آئی آر نمبر 20/2024 دفعہ 307 آئی پی سی، 7/27 آئی اے۔ جبکہ 3/4 Exp/Sub Act، UA(P) ایکٹ کی دفعہ 16، 18، 19، 20، 23، 38، اور 39 کے تحت مقدمہ پولیس اسٹیشن کاکاپورہ میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جائیداد جس میں 16 مرلہ اراضی زیر سروے نمبر 1821 کے تحت ایک دو منزلہ رہائشی مکان شامل ہے، جس کو باضابطہ طور پر منسلک کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ ملزم پر الزام ہے کہ وہ لشکر طیبہ کے ہلاک شدہ کمانڈر ریاض احمد ڈار اور اس کے ساتھی رئیس احمد ڈار کو پناہ دینے میں ملوث تھا، جنہیں 3 جون 2024 کو ان کے گھر کے اندر ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کر دیا گیا تھا۔

جائیداد کو ضبط کرنے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا مقصد ذاتی فائدے کے لیے عسکری سرگرمیوں کی مالی امداد کے استعمال کو روکنا اور عسکریت پسندوں کے سپورٹ نیٹ ورک کو ختم کرنا ہے۔ جبکہ اس کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں اور عسکریت پسندوں کی مدد کرنے والے افراد کی مختلف مقدمات میں اس سے پہلے بھی املاک کو ضبط کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.