ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فلسطینی پرچم لہرانے والے عزادار گرفتار: ممبر پارلیمنٹ کا دعویٰ - Muharram Procession

رکن پارلیمان آغا روح اللہ مہدی نے ’’محرم جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے والے افراد‘‘ کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے، تاہم پولیس نے اس ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ا
سرینگر میں محرم جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرایا گیا (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 3:50 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : سینئر نیشنل کانفرنس (این سی) لیڈر اور رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے دعویٰ کہ ’’سرینگر میں محرم کے جلوس کے دوران عزاداروں نے فلسطینی پرچم لہرانے اور مریکہ و اسرائیل مخالف نعرے بازی کرنے والے نوجوانوں کو جموں کشمیر پولیس نے حراست میں لے لیا۔‘‘ ممبر پارلیمنٹ نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک پوسٹ میں مہدی نے کہا: ’’جموں کشمیر پولیس نے (گزشلتہ) کل سرینگر میں محرم کے جلوس کے دوران فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگانے اور فلسطینی پرچم لہرانے والے کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔‘‘ روح اللہ نے اس ’گرفتاری‘ کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’یہ اظہار رائے کی آزادی پر حملہ ہے، خاص طور پر مظلوموں کے حق میں صدا بلند کرنے والوں کی آواز۔ پولیس کو ان افراد کو رہا کرنا چاہیے اور ان کے ساتھ مجرموں کی طرح سلوک کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔‘‘

پولیس نے ابھی تک گرفتاریوں کی تصدیق نہیں کی ہے اور پولیس بیان جاری ہونے کے بعد ہی خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پیر کے روز آٹھ محرم کا جلوس سرینگر میں اپنے روایتی راستے سے برآمد ہوا۔ کرن نگر کے گرو بازار علاقے سے شروع ہوکر محرم کا جلوس ڈل گیٹ پر اختتام پذیر ہوا۔ جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ نے اتوار (14 جولائی) کو مسلسل دوسرے سال جلوس برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ ضلع مجسٹریٹ سرینگر، بلال محی الدین بٹ، کی قیادت میں انتظامیہ نے جلوس عزا کی پر امن نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے کئی شرائط عائد کیں۔ شرکاء کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ایسی کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں جو ریاست کی سلامتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈال سکتی ہوں اور انہیں اشتعال انگیز سمجھے جانے والے یا کالعدم تنظیموں سے وابستہ جھنڈوں یا علامتوں کی نمائش سے منع کیا گیا تھا۔

ان پابندیوں کے باوجود، عزاداوں کو فلسطینی پرچم لہراتے اور غزہ اور آس پاس کے علاقوں میں مصائب کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ عزاداروں نے امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے بازے کی، مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور امام حسین (رضی اللہ عنہ) کی پسماندہ لوگوں کے لیے کھڑے ہونے کی میراث کے ساتھ مشابہت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں محرم کے جلوس کے دوران عزاداروں نے فلسطینی پرچم لہرایا - Muharram Procession

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.