سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے شہر سرینگر میں جمعرات کو ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے، جس پر مدد کی آڑ میں دھوکہ دہی سے صارفین کے اے ٹی ایم کارڈز کو تبدیل کرنے اور ان کے اکاؤنٹس سے غیر قانونی طور رسائی حاصل کرکے پیسے اینٹنے کا الزام ہے۔ مذکورہ خاتون کی شناخت زینت دختر غلام احمد پامپوری ساکن سرائے بالا کے طور پر کی گئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ خاتون مبینہ طور پر اے ٹی ایم میں صارفین کے کارڈ بدلنے اور چوری کرنے سے قبل اپنے آپ کو مددگار فرد کے طور وہاں پیش کرتی تھی۔
پیش آئے اس واقع پر روشنی ڈالتے ہوئے پولیس کے ترجمان نے کہا کہ"زینت کو انڈین پینل کوڈ کی دفعات 379 اور 420 کے تحت بالترتیب چوری اور دھوکہ دہی سے متعلق خانیار پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 17/2024 درج کیا گیا یے۔
مبینہ طریقہ کار میں زینت کا اے ٹی ایم مشینوں پر لین دین کرنے والے افراد سے رابطہ کرنا اور مدد کی پیشکش شامل تھی۔ تاہم، حقیقی مدد فراہم کرنے کے بجائے وہ خفیہ طور پر ان کے اے ٹی ایم کارڈز کو ملتے جلتے نظر آنے والے کارڈز سے تبدیل کر دیتی اور ان کے اکاؤنٹس تک غیر قانونی طور رسائی حاصل کرتی۔
مزید پڑھیں: شادی کا جھانسہ دے کر رقم اینٹھنے والے جعلساز گرفتار، پولیس
ایسے میں پولیس نے عام لوگوں کے لیے ایک احتیاطی ایڈوائزری جاری کی ہے،جس میں ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اجنبیوں سے رابطہ کرنے پر چوکسی اور احتیاط برتیے۔ خاص طور پر اے ٹی ایم میں ہیسے نکالنے اور جمع کرتے وقت ۔وہیں لوگوں کو مشورہ دیا گیا یے کہ وہ اس طرح کی دھوکہ دہی کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے اے ٹی ایم پن(PIN) شیئر کرنے یا نامعلوم افراد سے مدد لینے سے گریز کریں