ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر اعظم کی ریلی کو کشمیری عوام کی زبردست حمایت حاصل ہوگی: رویندر رینا - بی جے پی جموں و کشمیر

Modi Kashmir Visit وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے پیش نظر وادی میں سکیورٹی، انتظامی اور پارٹی سطح پر تیاریوں شدو مد سے جاری ہیں۔ بی جے پی کی جانب سے پارٹی سظھ پر تیاریاں بڑے پیمانے پر چل رہی ہے۔

رویندر رینا
رویندر رینا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 9:06 PM IST

وزیر اعظم کی ریلی کو کشمیری عوام کی زبردست حمایت حاصل ہوگی: رویندر رینا

اننت ناگ: بی جے پی کی جانب سے منگل کے روز براہ رانی پورہ اننت ناگ میں ورکرس کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس کنونشن میں بی جے پی یو ٹی صدر رویندر رینا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ان کے ہمراہ پارٹی سہ پربھاری رفیق وانی، اننت ناگ ضلع صدر ایڈوکیٹ سید وجاہت اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔کنونشن میں بی جے پی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بی جے پی کے حق میں نعرے بازی کی۔

بی جے پی صدر رویندر رینا نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ریلی کو کشمیری عوام کی زبردست حمایت حاصل ہوگی، کیونکہ اس ریلی میں لاکھوں لوگ شریک ہونگے۔

رینا نے کہا کہ اس حمایت کی وجہ سے انہیں پختہ یقین ہے کہ اس بار کشمیر میں کمل کھلے گا اور آغاز اننت ناگ راجوری نششت سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر ہونے کے ناطے وہ جموں و کشمیر کی تمام پارلیمانی نشستوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور جلد ہی پارٹی پارلیمانی بورڈ امیدواروں کی زیر التوا فہرست کا اعلان کرے گا۔
ریلی میں آئے ہوئے بی جے پی کارکنان کافی جوش و جذبے میں نظر آرہے تھے۔ پہاڑی طبقے سے آئے ہوئے لوگ کافی مطمئن نظر آرہے تھے۔

اس حوالے سے بشیر احمد نامی ایک شخص نے کہا کہ پہاڑی طبقے سے وابستہ لوگوں کی ریزرویشن کی دیرینہ مانگ بی جے پی کی وجہ سے ملی اور ہمیں یقین ہے کہ جس طرح نریندر مودی نے کشمیر کی فلاح و بہبود کیلئے آج تک کام کیا، آگے بھی کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑی لوگ 7 مارچ کو وزیر اعظم کے استقبال کے لئے بخشی اسٹیڈیم جائیں گے اور آنے والے انتخابات میں بی جے پی کو باری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک یہاں کے لوگوں نے جتنی بھی مشکلاتوں کا سامنا کیا ہے، ان پریشانیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم اپنے مستقبل کو روشن کیسے کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایم دورہ کشمیر: ریلی میں 2 لاکھ لوگ شرکت کریں گے، رویندر رینا

واضح رہے کہ 7 مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر کا دورہ کریں گے۔جس دوران وہ بخشی اسٹیڈیم میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔انتظامیہ کی جانب سے جہاں ریلی کے انعقاد کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وہیں پارٹی کی جانب سے جلسے میں لوگوں کی آمد کے حوالے سے میٹینگیں اور پروگرامز انعقاد کیے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.