جموں: بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے پیر کے روز کہا کہ وزیر اعظم مودی 12 اپریل کو جموں وارد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ مودی ادھم پور میں چناؤی ریلی سے خطاب کریں گے۔
جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران رویندر رینا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جموں پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 12 اپریل کو وزیر اعظم مودی ادھمپور میں ایک بڑے عوامی جلسے سے تقریر کریں گے۔ان کے مطابق اس ریلی میں زائد از دو لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
رویندر رینانے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کو دیکھنے کی خاطر لوگوں میں کافی جوش اور ولولہ دیکھا جارہا ہے۔انہوں نے ریلی میں تمام خطوں کے لوگوں کی ریکارڈ توڑ شرکت کا دعویٰ کیا ہے۔
رویندر رینا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے جموں وکشمیر کو امن کا گہوارا بنایا ، دفعہ 370 کی منسوخی کے باعث یونین ٹریٹری میں امن، ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوا ہے۔
بی جے پی صدر نے بتایا کہ ریلی کو کامیاب بنانے کی خاطر بی جے پی نے سبھی تیاریاں مکمل کی ہیں۔
مزید پڑھیں:
- پی ایم مودی، امیت شاہ اور یوگی آدتیہ ناتھ جموں کا دورہ کریں گے
- ادھمپور پارلیمانی نشست کا اجمالی خاکہ
یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابی مہم کے لیے بی جے پی کے سینیئر لیڈر جموں کی دو سیٹوں کے لیے پارٹی امیدواروں کے حق میں مہم چلائے گے۔ 9 اپریل کو وزیر داخلہ امت شاہ جموں ضلع کے ڈومانہ میں میٹنگ کریں گے۔ 10 اپریل کو اترپردیش کے وزیر اعلیٰ ہوگی آدتیہ ناتھ کٹھوعہ کے رام لیلا میدان میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی 12 اپریل کو ادھم پور کے مودی میدان میں ہوگی۔
(یو این آئی مشملات کے ساتھ)