ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر اعظم 7 مارچ کو سرینگر کے اسٹیڈیم میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، اشوک کول - مودی دورہ کشمیر

PM modi Kashmir Visit وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر دورے کے پیش نظر سکیورٹی ، انتظامی اور پارٹی سطح پر تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کا دورہ کشمیر سات مارچ کو متوقع ہے، جس دوران وہ سرینگر میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔

اشوک کول
اشوک کول
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 1, 2024, 10:02 PM IST

جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری (آرگنائزیشن) نے جمعے کے روز کہا کہ جموں وکشمیر کی پانچ لوک سبھا نشستوں پر بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 مارچ کو نریندر مودی سرینگر کے اسٹیڈیم میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی پانچ نشستوں کے ممکنہ امیدواروں کی فہرست پارٹی ہائی کمانڈ کو بھیج دی گئی ہے۔ان کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے اور اس بار کشمیر میں بھی کنول کا پھول کھلے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی نے پارلیمانی چناؤ کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کی ہیں۔اشوک کول نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا دورہ کشمیر غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم دورے کے پیش نظر بی جے پی نے تیاریوں میں جٹ گئی ہے اور سرینگر جلسے کو یادگار بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر دورے کو لے کر سکیورٹی اور انتظامی سطح پربھی تیاریاں زو ر و شور سے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم مودی کا 7 مارچ کو کشمیر کا دورہ متوقع ، تیاریاں زور و شور سے جاری

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے 20 فروری کو جموں کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے ایک بہت بڑی عوامی ریلی سے خطاب کیا اور 32,000 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.