ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شہد کی مکھیاں پالنے والے کشمیری کاروباری نے وزیر اعظم کے ساتھ سیلفی لی - modi

modi selfi with kashmiri beekeeper وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کشمیر کے اپنے یک روزہ دورے کے پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری ناظم نذیر کے ساتھ سیلفی لی۔

PM Modi shares selfie with Pulwama beekeeper Nazim nazeer
شہد کی مکھیاں پالنے والے کشمیری کاروباری نے وزیر اعظم کے ساتھ سیلفی لی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 6:24 PM IST

Updated : Mar 7, 2024, 8:06 PM IST

شہد کی مکھیاں پالنے والے کشمیری کاروباری نے وزیر اعظم کے ساتھ سیلفی لی

سرینگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سرینگر میں عوامی ریلی کے دوران وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شخص کے ساتھ سیلفی لی۔

دراصل جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ناظم نامی ایک شہد کی مکھیاں پالنے والے ایک کاروباری نے بخشی اسٹیڈیم میں عوامی ریلی کے دوران وزیر اعظم سے سیلفی لینے کی درخواست کی۔

وزیر اعظم نے 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں یہ تصویر پوسٹ کرکے کہا: 'میرے دوست ناظم کے ساتھ ایک یاد گار سیلفی'۔انہوں نے پوسٹ میں کہا: 'میں اس کے اچھے کام سے متاثر ہوا، عوامی ریلی کے دوران اس نے سیلفی لینے کی درخواست کی اور مجھے ان سے مل کر خوشی ہوئی'۔

وزیر اعظم نے ان کے بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔قبل ازیں ناظم نے بخشی اسٹیڈیم میں وزیر اعظم کے سامنےشہد کی مکھیاں پالنے کے اس کے کاروبار کے بارے میں وضاحت کی۔وزیر اعظم نے ان کی کاوشوں کی سراہنا کی۔ناظم نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سرکاری نوکری کا انتظار کرنے کے بجائے 'بی کیپنگ' کےاپنے بچپن کے شوق کو پورا کیا۔

مزید پڑھیں: مودی دورہ کشمیر: ریلی میں کشمیر کے کامیاب کاروباریوں نے وزیر اعظم سے کی بات چیت

اپنے انٹرپرونیر سفر کے بارے میں پی ایم مودی کے ساتھ بات کرنے پر ناظم نذیر کو ضلع انتظامیہ پلوامہ نے نوازہ ہے۔ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ناظم نذیر نے کہا کہ 'میں کافی خوش ہوں کہ مجھے ملک کے وزیراعظم سے بات کرنے کا موقع مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کے سامنے اپنی بات رکھی اس کے علاوہ مجھے پی ایم کے ساتھ سیلفی اٹھانے کا موقع ملا ہے۔

واضح رہے کہ یک روزہ دورہ کشمیر کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بخشی اسٹیڈیم میں ان کامیاب نوجوان کاروباریوں سے بات چیت کی جنہوں نے مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت ڈیری،فوڈ ٹیکنالوجی اور زرعی سیکٹر کے علاوہ دیگر شعبہ جات میں نہ صرف خود روزگار کما رہے ہیں، بلکہ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کررہے ہیں۔

Last Updated : Mar 7, 2024, 8:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.