ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر اعظم نے کشمیر کی پہلی برقی ٹرین سمیت 32 ہزار کروڑ روپیوں کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا - کشمیر ٹرین

PM Modi Jammu visit وزیر اعظم نریندر مودی منگل کے روز اپنے یک روزہ دورے کے لئے جموں پہنچے۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم ہوائی اڈے سے سیدھے مولانا آزاد اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے 32 ہزار کروڑ روپیوں ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

pm-modi-inaugurated-multiple-projects-in-one-day-jammu-visit
Etv Bharatوزیر اعظم نے کشمیر کی پہلی برقی ٹرین کا افتتاح کیا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 20, 2024, 3:14 PM IST

وزیر اعظم نے کشمیر کی پہلی برقی ٹرین کا افتتاح کیا

جموں: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز وادی کشمیر کی پہلی برقی ٹرین اور سنگلدان اسٹیشن سے بارہمولہ اسٹیشن تک ٹرین سروس کا افتتاح کیا۔

دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حکومت کے اس قدام کی سراہنا کی۔انہوں نے کہا: 'یہ ریل سروس ہمارے لئے بہت اہم تھی، یہ ہمارے لوگوں کے ساتھ ساتھ ہمارے شعبہ سیاحت کے لئے انتہائی ضروری تھی، اب وہ ملک کے دوسرے علاقوں میں سفر کرسکتے ہیں اور آسانی سے اپنا مال لے جا سکتے ہیں'۔ان کا کہنا تھا: 'یہ بہت ہی بڑا قدم ہے اس کے لئے میں وزیر اعظم نریندر اور وزارت ریل کو مبارک باد دیتا ہوں '۔

موصوف صدر نے کہا کہ اس ریل سے ہمارے کئی مسائل حل ہوں گے جن سے ہم روڈ بند ہونے کی وجہ سے دوچار ہوجاتے تھے۔انہوں نے کہا: 'ہم امید کرتے تھے یہ کہ سروس سال 2007 میں دستیاب رکھی جائے گی لیکن بعض مشکلات کی وجہ سے ایسا نہیں ہو پایا'۔

بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز جموں وکشمیر میں 32 ہزار کروڑ روپیوں سے زیادہ کی لاگت کے تعلیم، ہوا بازی اور سڑک جیسے شعبوں سمیت متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔انہوں نے جموں سے ملک بھر کے لئے ساڑھے 13 ہزار کروڑ روپیوں کی مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیر اعظم نے جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ان میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئیآئی ٹیز)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ (آئی آئی ایمز) اور سینٹرل یونیورسٹیاں شامل ہیں۔
نریندر مودی نے جن ریل وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ان میں بانہال – کھاری – سمبر – سنگلدان (48 کلو میٹر) ریلوے لائن اور بارہمولہ – سرینگر – بانہال – سنگلدان سیکشن (185.66 کلو میٹر) برقی ریلوے لائن شامل ہیں۔انہوں نے وادی کی پہلی برقی ریل اور سنگلدان اسٹیشن سے بارہمولہ اسٹیشن تک ریل سروس کا افتتاح کیا۔
نریندر مودی نے ملک کے تین نئے آئی آئی ایمز کا بھی افتتاح کیا جن میں آئی آئی ایم جموں، آئی آئی ایم بودھ گیا اور آئی آئی ایم وشاکھا پٹنم شامل ہیں علاوہ ازیں انہوں نے کیندریہ ودیالیوں کے لئے 20 نئی عمارتوں اور ملک بھر میں جواہر نوودیا ودیالیوں کی 13 نئی عمارتوں کا بھی افتتاح کیا۔
جموں وکشمیر کے لوگوں کو جامع طبی نگہداشت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے انہوں نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز وجے پور سابنہ کا بھی افتتاح کیا۔دیگر پروجیکٹوں کے علاوہ وزیر اعظم نے جموں ہوائی اڈے پر ایک نئی ٹرمینل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔

انہوں نے جموں کو کٹرہ سے جوڑنے والے 44.22 کلو میٹر طویل دہلی – امرتسر – کٹرا ایکسپریس وے کے دوسرے اسٹریچ اور سرینگر رنگ روڈ کو فور لین کرنے کے دوسرے مرحلے سمیت کئی دوسرے اہم سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم نے جموں میں سی یو ایف (عام صارف کی سہولیت) کے پٹرولیم ڈپو کو بھی تیار کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

مزید پڑھیں: جموں: وزیراعظم مودی کے ہاتھوں کئی پروجیکٹس کا افتتاح و سنگ بنیاد

یاد ریے کہ وزیر اعظم دورے جموں کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے۔ اس دروان سکیورٹی فورسز نے جموں شہر کو چھاونی میں تبدیل کر دیا۔ اس کے علاوہ ایس او جی کمانڈوز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.