جموں: بی جے پی نے جموں و کشمیر میں انتخابی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر بڑے لیڈروں کی انتخابی میٹنگوں کی تاریخیں جاری کر دی گئی ہیں۔ پہلے اور دوسرے مرحلہ میں ادھم پور اور جموں پارلیمانی سیٹوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے لیے پارٹی امیدوار کے حق میں مہم چلائیں گے۔ 9 اپریل کو وزیر داخلہ امت شاہ جموں ضلع کے ڈومانہ میں میٹنگ کریں گے۔ 10 اپریل کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کٹھوعہ کے رام لیلا میدان میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی 12 اپریل کو ادھم پور کے مودی میدان میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:
ٹھاکرے گروپ کے لیڈر سنجے راوت نے مودی اور شاہ کو آئین کے شکاری قرار دے دیا - Raut on Modi Shah
وزیراعظم مودی اور امت شاہ کی جموں و کشمیر میں انتخابی مہم - Lok Sabha Election 2024
بی جے پی دونوں سیٹوں پر ہیٹ ٹرک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ ادھم پور سے اور جگل کشور شرما جموں سے انتخابی میدان میں ہیں۔ ادھم پور میں کانگریس نے چودھری لال سنگھ کو میدان میں اتارا ہے اور غلام نبی آزاد کی پارٹی ڈی پی اے پی کے جی ایم سروڑی بھی اس سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ فی الحال اس سیٹ پر سہ رخی مقابلہ نظر آرہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جموں میں کانگریس نے ایک بار رمن بھلا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ فی الحال جموں سیٹ پر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیدھا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔