ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مودی کا دورہ کشمیر: 7 مارچ کو لئے جانے والے دسویں جماعت کے امتحانات ملتوی - امتحانات ملتوی

Modi Kashmir Visit وزیر اعظم نریندر مودی 7 مارچ کو سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گےپی ایم دورہ کشمیر کے پیش نظر وادی کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Etv Bharatpm-kashmir-visit-jkbose-postponed-10-class-exam-on-7th-march
مودی کا دورہ کشمیر: 7 مارچ کو لئے جانے والے دسویں جماعت کے امتحانات ملتوی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 7:51 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے 7 مارچ کو لیے جانے والے دسویں جماعت کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ایسے میں اب یہ امتحانات 4 اپریل کو لیے جائے گے۔بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے منگل کو باضابطہ طور پر اس حوالے سے ایک نوٹفیکیشن جاری کی ہے۔

بورڈ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ڈائریکٹر اکیڈمکس نے کہا ہے کہ ناگزیر حالات کے پیش نظر پیشہ ورانہ مضامین کے امتحانات بشمول زراعت، ملبوسات، میک اپ اور گھریلو فرنشننگ، آٹوموٹو، آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس، جسمانی تعلیم اور کھیل، پلمبنگ، سلہورٹی، ٹیلی کمیونیکیشن، سیاحت اور مہمان نوازی، الیکٹرانکس اور ہارڈویئر وغیرہ سیکنڈری اسکول کے سالانہ امتحانات جو کہ جموں و کشمیر کے سافٹ زون کے تحت آنے والے علاقوں میں مارچ کی 7 تارخ کو لیے جانے تھے اب اگلے ماہ یعنی اپریل کی 4 تاریخ کو منعقد ہوں گے

تاہم بورڈ نے کہا کہ باقی مضامین کے امتحانات طے شدہ شیڈول اور مشتہر کیے گئے ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔

مزید پڑھیں: مودی کا دورہ کشمیر، ہائی وے پر گاڑیوں کی چیکنگ

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 7 مارچ کو کشمیر کا دورہ کر رہے ہے، جس دوران وہ بخشی اسٹیڈیم میں ایک عوامی ریلی سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعظم مودی دورہ کے پیش نظر کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.