پلوامہ:وزیراعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے یک روزہ جموں دورہ کے دوران ایم اے اسٹدیم جموں میں کروڑوں روپیوں کے پروجیکٹس کا افتتاح کیا۔ وہیں اس دوران انہوں نے مرکزی سرکار کی معاونت والی اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے والے افراد سے بھی ورچول موڈ سے بات چیت کی۔
انہوں نے ضلع پلوامہ کے ریاض احمد نامی شخص سے بھی بات چیت کی۔ریاض احمد کو جل جیون مشن کے تحت پہلی بار گھر میں نل سے جل پہنچایا گیا ہے۔
ملک کے وزیراعظم نریندر مودی سے بات کرنے پر ریاض احمد نے کافی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہے کہ انہیں ملک کے وزیر اعظم سے بات کرنے کا موقع ملا ہے۔
انہوں نے کا انہیں جل جیون مشن اسکیم کے تحت پانی ملا ہے، جس پر انہوں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا جل جیون مشن کے علاوہ انہیں دوسری اسکیموں سے بھی کافی فائدہ حاصل ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:
- بانڈی پورہ کی شاہینہ بیگم نے وزیر اعظم سے بات چیت کی
- دفعہ 370 جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ تھی: نریندر مودی
پروگرام کے دوران ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے مختلف اسکمیموں سے استفادہ حاصل کرنے والے کئی لوگوں سے لائیو انٹریکشن کیا، جنہوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم کو تمام فائدے بتائے جو انہیں مختلف اسکیموں سے حاصل ہوئے ہیں۔