ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں فصل کی معقول قیمت نہ ملنے سے آلو بخارہ کاشتکار مایوس - PLUM CULTIVATION IN PULWAMA - PLUM CULTIVATION IN PULWAMA

وادی بھر میں رواں برس آلو بخارہ کی فصل کافی اچھی ہوئی ہے۔ جس سے وادی بھر کے کسان ایک جانب خوش نظر آ رہے ہیں، تو وہیں فصل کی معقول قیمت نہ ملنے سے دوسری جانب کسان مایوس بھی نظر آرہے ہیں۔

PLUM CULTIVATION IN PULWAMA
آلو بخارہ کاشتکار مایوس (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 5:54 PM IST

پلوامہ: رواں برس موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وہیں رواں سال اب تک بارشیں بھی کم ہی ہوئی، جس کی وجہ سے میوہ جات پر برے اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس وقت آلو بخارہ اتارنے کا سیزن شروع ہوچکا ہے لیکن سیزن کے شروع ہونے کے ساتھ ہی کسان قیمتوں کو لے کر پریشان ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وادی بھر میں اگائے جانے والی سبھی میوہ جات کی قیمتیں کم ہوتی جارہی ہیں، جبکہ وادی میں درآمد ہونے والے میوہ جات کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔

آلو بخارہ کاشتکار مایوس (Video: Etv Bharat)

ضلع پلوامہ کی اگر ہم بات کریں تو یہاں ہر طرح کے میوہ جات کے ساتھ ساتھ سبزیاں بھی آگائی جاتی ہیں، جن کو ملک کی مختلف منڈیوں میں فروخت کرنے کے لئے لے لیا جاتا ہیں۔ ضلع پلوامہ میں اب آلو بخارہ کی فصل کو بڑے پیمانے پر اگایا جا رہا ہے ضلع میں اگرچہ اکثر لوگ سیب، ناشپاتی اور مختلف سبزیاں آگاتے تھے، تاہم اب ضلع میں آلو بخارہ بھی بڑے پیمانے پر آگایا جانے لگا ہے۔

ضلع کے مختلف علاقوں میں کسانوں نے آلو بخارہ اتارنے کا کام شروع کیا ہے، جہاں ایک جانب اس کو ملک کی مختلف منڈیوں میں فروخت کرنے کے لئے لے جایا جا رہا ہے وہیں رواں برس اچھی فصل ہونے کی وجہ سے کسان اپنے فصل کو ضلع پلوامہ کے مختلف کولڈ اسٹوریج یونٹ میں بھی محفوظ رکھ رہے ہیں۔

تاہم معقول قیمت نہ ملنے سے کسان پریشان ہیں۔ یہ ضلع پلوامہ کا پہلا فصل ہے جو ملک کے مختلف منڈیوں میں فروخت کرنے کے لیے اس وقت تیار ہیں۔ آلو بخارہ کو اتارنے کے ساتھ ساتھ چھوٹے ڈبوں میں پیک کیا جاتا ہے اور پھر اس کو وادی کے علاوہ ملک کی منڈیوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔

اس ضمن میں کسانوں نے بات کرتے ہوئے کہا رواں سال آلو بخارہ کی فصل اچھی ہوئی ہے تاہم قیمتوں میں کافی کمی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا ہم سبزیاں اور سیب کی فصل کو آگاتے تھے اور پچھلے دو چار سالوں سے ہم نے آلو بخارہ کی فصل کو بھی آگانا شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال آلو بخارہ کی قیمتوں میں کافی کمی آئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک اور کسان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آلو بخارے کو جتنی جلدی ہو سکے اتنے جلدی منڈیوں تک پہنچانا ضروری ہوتا ہے اور جس کے لئے ایئر کنڈیشنگ گاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن وہ ہمارے پاس نہیں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا ہے۔

اس سلسلے میں اور ایک کسان نے بات کرتے ہوئے کہا ہم پچھلے چار سالوں سے اس کام سے وابستہ ہیں اور ہم کافی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں رواں سال فصل کافی اچھی ہوئے لیکن مارکیٹ میں کمی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ وادی کے میوہ جات کو ملک کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک میں فروخت کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ کسانوں کو نقصان نہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:

برسات میں بیماریوں سے بچنا ہے تو یہ پھل کھائیں، امیونٹی بڑھانے میں اس کا کوئی جواب نہیں

پلوامہ میں آلوبخارہ کی کاشت میں اضافہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.