ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں شجرکاری مہم - Plantation Campaign In Anantnag - PLANTATION CAMPAIGN IN ANANTNAG

ضلع اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر کی نگرانی میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے مستقبل میں خشک سالی سے بچنے کے لئے شجر کاری پر زور دیا۔

اننت ناگ میں شجرکاری مہم
اننت ناگ میں شجرکاری مہم (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 1:59 PM IST

اننت ناگ میں شجرکاری مہم (etv bharat)

اننت ناگ: وادی کشمیر میں مسلسل خشک سالی سے گرمیوں میں رکارڈ توڑ اضافہ ہوا ہے۔ اس سے نہ صرف عام لوگ کو گونا گو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ یہاں کے زراعت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ماہر ماحولیات مسلسل خشک سالی پیڑ پودوں کے بے تحاشا کٹاؤ کا سبب مان رہے ہیں۔

ایسے میں ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب شجر کاری مہم پر زور دیا جا رہا ہے، جس کی ایک کڑی کے تحت ضلع انتظامیہ نے اننت ناگ ضلع کے ناگ ڈنڈی براکپورہ علاقوں میں شجر کاری مہم کا انعقاد عمل میں لایا۔ مہم میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد سمیت محکمہ سوشل فارسٹری اور جنگلات محکمہ کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ مہم کا انعقاد محکمہ جنگلات کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ماحولیاتی استحکام میں اضافہ کرتی ہیں اور یہ صاف ستھرے اور سرسبز اننت ناگ کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ ضلع انفارمیشن آفس کی طرف سے شجر کاری مہم

گورنمنٹ ہائی اسکول براک پورہ میں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر پنچایت اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ اننت ناگ کے ہمراہ شہداء کو پھول چڑھائے اور شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اسی طرح کی شجرکاری مہم اننت ناگ کے تمام پنچایتوں اور میونسپل وارڈوں میں بھی "ایک پیڑھ شہیدوں کے نام" کے تحت منعقد کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.