ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں حالات ٹھیک تو پکڑ دھکڑ کیوں؟ محبوبہ مفتی - Mehbooba Mufti

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے پارلیمانی انتخابات کے لئے تشہیری مہم کا آغاز کیا۔ مہم میں پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی سمیت دیگر لیڈران و کارکنان نے شرکت کی۔

کشمیر میں حالات ٹھیک تو پکڑ دھکڑ کیوں؟ محبوبہ مفتی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 4:24 PM IST

Updated : Apr 17, 2024, 12:23 PM IST

پی ڈی پی کی شوپیاں میں ریلی، روڈ شو

پلوامہ (جموں کشمیر) : ’’اگر کشمیر میں حالات بہتر ہیں، تو پکڑ دھکڑ اور خوف کا ماحول کیوں؟‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکٹریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں روڑ شو کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ قبل ازیں پی ڈی پی کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کے حوالہ سے تشہیری مہم کے تحت روڈ شو کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی صدر، پارٹی کے سرینگر پارلیمانی نشست کے امیدوار وحید الرحمان پرہ کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈران و کارکنان نے شرکت کی۔

کشمیر میں حالات ٹھیک تو پکڑ دھکڑ کیوں؟ محبوبہ مفتی
کشمیر میں حالات ٹھیک تو پکڑ دھکڑ کیوں؟ محبوبہ مفتی

ریلی میں شامل پی ڈی پی کارکنان نے محبوبہ مفتی اور پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ریلی میں شامل کارکنان نے کہا: ’’پی ڈی پی عام لوگوں کی آواز ہے اور اس (آواز) کو بھارت کے بڑے ایوان (پارلیمنٹ) تک پہچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔‘‘ ادھر، پارٹی کے سینئر لیڈر اور پارلیمانی نشست، سرینگر کے امیدوار وحیدالرحمان پرہ نے میڈیا کو بتایا کہ ’’یہاں کے نوجوانوں کو روزگار سمیت مختلف مسئلہ کا سامنا ہے جنہیں پارلیمنٹ تک صرف پی ڈی پی ہی پہنچا سکتی ہے۔‘‘

۱
پلوامہ میں پی ڈی پی ریلی

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے روڈ شو کے حوالہ سے کہا:ـ ’’آج سے ہم نے اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ طور آغاز کیا ہے، ضلع پلوامہ سے مہم اس وجہ سے شروع کی گئی کیونکہ پلوامہ ضلع کے باشندوں نے ہمیشہ پی ڈی پی کا ساتھ دیا ہے اور مجھے امید ہے کہ پلوامہ کے لوگ مستقبل میں بھی پارٹی کو اسی طرح ساتھ دیتے رہیں گے۔‘‘ محبوبہ مفتی نے عوام سے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ تاہم انہوں نے کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال کے حوالہ سے بھی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’اگر انتظامیہ دعویٰ کر رہی ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک ہے، تو پھر پکڑ دھکڑ کیوں کی جا رہی ہے، نوجوانوں میں جیلوں میں بند کیوں کیا جا رہا ہے؟‘‘

ا
پی ڈی پی روڈ شو، پلوامہ

محبوبہ مفتی ضلع شوپیاں میں ٹورسٹ گائیڈ پر ہوئے حالیہ حملہ کا تذکرہ کرتے ہوئے اس سے جموں و کشمیر کی صورتحال بہتر طور سمجھنے کی ایک مثال قرار دی۔ دریں اثناء، محبوبہ مفتی نے سرینگر کے گنڈبل علاقے میں دریائے جہلم میں کشتی الٹنے کے واقعے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

محبوبہ مفتی کا شوپیان میں روڈ شو

محبوبہ مفتی کی زیر قیادت جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں بھی پی ڈی پی نے روڈ شو کا انعقاد عمل میں لایا۔ یہ روڈ شو منگل کو صبح دس بجے ملہورہ شوپیاں سے شروع ہوا جو قریب بارہ گاؤں سے گزر کر سہ پہر ساڑھے تین بجے امام صاحب شوپیاں علاقے میں اختتام ہوا۔ اس روڈ شو میں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، سرینگر پارلیمانی کانسچیونسی سے پی ڈی پی کے پارلیمانی امیدوار وحید الرحمان پرہ سمیت کئی دیگر لیڈران و کارننان نے شرکت کی۔

روڈ شو کے دوران محبوبہ مفتی نے پلوامہ کے کئی علاقے میں عوام سے خطاب کیا۔ محبوبہ مفتی نے ہیف شرمال علاقے میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے گنڈبل، بٹوارہ علاقہ میں دریائے جہلم میں پیش آئے ایک المناک حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ محبوبہ مفتی نے شوپیاں کے باشندوں سے گزارش کی کہ وہ جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے پی ڈی پی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ یاد رہے کہ محبوبہ مفتی اننت ناگ راجوری سیٹ جبکہ وحید پرہ سرینگر پارلیمانی نشست سے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی نے کشمیری پنڈتوں کے درد کو ووٹ کیلئے استعمال کیا: محبوبہ مفتی - Lok Sabha election 2024

Last Updated : Apr 17, 2024, 12:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.