ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سجاد غنی لون کا ہندوارہ اور کپوارہ سے کاغذات نامزدگی داخل - JK Assembly Polls

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2024, 8:12 PM IST

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ انتخابات میں کامیابی کے لئے ہر امیدوار عوام سے مختلف قسم کے وعدے کررہا ہے۔ جموں و کشمیر میں تقریبا ایک دہائی بعد اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

People's conference president Sajjad Ghani Lone
People's conference president Sajjad Ghani Lone (Etv bharat)

بارہمولہ: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے ہندوارہ اور کپوارہ میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ سجاد غنی لون کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد کارکنان میں جوش اور ولولہ پیدا ہوگیا۔ اور اس دوران ''مودی کا جو یار ہے غدار ہے، غدار ہے'' کے نعرے بلند کیے گئے ہیں۔

پیپلز کانفرنس کے صدر سجادغنی لون نے ہندوارہ میں اپنا نامزدگی کاغذات جمع ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کپوارہ کے لوگوں اور ان کی حمایت پر پورا بھروسہ ہے، اس بار لوگ اچھے سے جان گئے ہیں کہ میں کون ہوں۔ لون نے کہا ہے کہ ہر کشمیری ایجنٹ نہیں ہوتا۔ ایک دوسرے کے خلاف بولنے سے ہم بطور برادری کمزور ہوتے ہیں۔

سجاد غنی لون نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے انتخابات میں دھوکہ دہی کے باوجود میرا اللہ پر یقین ہے کہ اسمبلی انتخابات میں میری جیت ہوگی اور دنیا اب جانتی ہے کہ میں کون ہوں، اور مجھے یقین ہے کہ ہم دوبارہ فتح یاب ہوں گے۔ بعد ازاں لون نے کپوارہ جاکر وہاں بھی اپنا نامزدگی کاغذات داخل کرکےکہا ہے کہ اس بار ہماری جیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.