ترال: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی اور غیر اعلانیہ کٹوتی سے جہاں عام لوگ پریشان ہیں وہیں بجلی نہ ہونے سے طلبا و طالبات کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس صورتحال پر لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف سخت برہمی کااظہار کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ترال علاقے کے باشندوں کا کہنا ہے کہ دن بدن بجلی کٹوتی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ صارفین کا الزام ہے کہ رواں برس جو بجلی کی صورتحال دیکھی جا رہی ہے گزشتہ دس برسوں میں نہیں دیکھی گئی۔
ایک مقامی شہری بشیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ترال علاقے میں امسال بجلی کی آنکھ مچولی نے عام لوگوں کو سخت پریشان کر رکھا ہے اور بار بار بجلی کی کٹوتی سے عوام کے معمولات شدت سے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ بجلی فیس میں بے تحاشہ اضافے سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Load Shedding in Tral ترال میں شام کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان
ایک معمر شھری غلام نبی ریشی نے بتایا کہ بجلی کی آنکھ مچولی اور غیر اعلانیہ کٹوتی سے عوام از حد پریشان ہے جبکہ محکمہ اپنے ہی شیڈول پر عمل کرنے میں ناکام ہوا ہے اور اسلیے اب ایل جی منوج سنھا سے اپیل کر ہے ہیں کہ رمضان المبارک کے پیش نظر بجلی سپلائی میں معقولیت لائی جائے۔