ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنوبی کشمیر کے لوگوں کو شمالی کشمیر کے عوام سے سبق سیکھنا چاہئے: غلام نبی آزاد - Ghulam Nabi Azad - GHULAM NABI AZAD

Ghulam Nabi Azad road show in Kokernag غلام نبی آزاد نے اننت ناگ کے کوکرناگ علاقہ میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے امیدوار محمد سلیم پرے کےلئے انتخابی مہم چلائی۔ انہوں نے پارٹی کے روڈ شو میں بھی حصہ لیا اور عوام سے خطاب کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2024, 3:55 PM IST

جنوبی کشمیر کے لوگوں کو شمالی کشمیر کے عوام سے سبق سیکھنا چاہئے: غلام نبی آزاد (Etv Bharat)

اننت ناگ: ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی ) کی جانب سے اننت ناگ کے کوکرناگ علاقہ میں روڈ شو اور انتخابی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے کی۔ وڈ شو میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ ڈی پی اے پی کا روڈ شو حلقہ انتخاب کوکرناگ کے مختلف علاقوں سے گزرا جبکہ اس دوران لوگوں نے غلام نبی آزاد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر غلام نبی آزاد نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اے پی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی عوام سے اپیل کی۔ انہوں نے پارٹی کے امیدوار محمد سلیم پرے کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی لوگوں سے التجا کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے بارہمولہ پارلیمانی نشست پر ریکارڈ ووٹنگ پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جنتا جمہوری عمل میں حصہ لیں گے اتنا جموں و کشمیر کے لئے بہتر ہے۔ ووٹ ایک طاقت ہے جس سے بدلاؤ آسکتا ہے اور شمالی کشمیر میں ووٹوں کی شرح سے بدلاؤ کے آثار نمایاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے لوگوں کو شمالی کشمیر کے عوام سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، جس طرح سے شمالی کشمیر کے لوگوں نے جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اسی طرح جنوبی کشمیر کے عوام کو بھی جوق در جوق اپنے گھروں سے باہر آکر حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے۔ انہوں نے ان بات کی بھی امید ظاہر کی کہ جنوبی کشمیر سے زیادہ ووٹنگ شمالی کشمیر میں ریکارڈ ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.