منڈی: الوداعی تقریب میں بڑی تعداد میں مختلف محکموں کے آفسران, ملازمین, سابق پنچائیت نمائندگان, سماجی و سیاسی شخصیات, منڈی کے معززین و مختلف مقامات سے عوامِ منڈی نے بڑی تعداد میں شمولیت کی۔ یاد رہے دوران تقاریب مقررین نے تحصیلدار شہزاد لطیف خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کی بہترین عوامی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے رشوت سے پاک ساڑھے تین برسوں کو بے مثال قرار دیا۔
انہوں نے تحصیلدار شہزاد لطیف خان اور بہت ہی کم عرصہ میں بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر منڈی خلیل احمد بانڈے کو عوام کے ساتھ دوستانہ اور مخلصانہ رویہ اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بہترین انداز میں اپنی خدمات انجام دینے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے تین ایک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اس موقعے پر تحصیلدار شہزاد لطیف خان اور بلاک ڈویلپمنٹ افیسر خلیل احمد بانڈے کی جانب سے مختلف مقامات پر تقاریب منعقد کر عزت افزائی کرنے پر عوامی نمائیندگان, مختلف محکموں کے آفسران, ملازمین, سماجی و سیاسی شخصیات و عوامِ منڈی کا شکریہ ادا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر معیاری جراثیم کش ادیات اور کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ
اس موقعے پر تحصیلدار شہزاد لطیف خان نے کہا کہ اب تک جو بھی عوام کا کام کیا وہ اپنی ذمہ داری سمجھ کر کیا ہے اور اپنا کام کرنے کے دوران صرف رب کا دل میں خوف ہے لیکن عوام کو چاہیے کہ وہ سماج اور معاشرے میں کالی بھیڑوں سے خود کو بچائیں اور اپنے معاشرے کو رشوت خوری جیسی لعنت سے پاک بنا کر اپنے گاؤں اور علاقہ کی ترقی کو یقینی بنائیں۔