اننت ناگ: کانگریس کے سینیئر لیڈر پیرزادہ محمد سیعد نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ انڈیا الائنس کے اتحاد کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی زمینی صورتحال بالکل مختلف ہے، جس کا وہ میڈیا میں دعویٰ کرتے ہیں،عوام نے بی جے پی کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے دمحال اننت ناگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر بی جے پی کی حالت مختلف ہے، جو ان کے لیڈران میڈیا میں دعویٰ کرتے ہیں، وہ زمینی سطح پر نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کارکنان سے تلقین کی کہ وہ الائنس امیدوار میاں الطاف کے حق میں مثبت مہم شروع کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ انڈیا الائنس جموں کشمیر اور لداخ کی سبھی سیٹوں پر جیت رقم کرے گی۔
مزید پڑھیں: جموں اور کشمیر میں آزاد، بی جے پی کی مدد کررہے ہیں: عمر عبداللہ
انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ انڈیا الائنس امیدوار میاں الطاف کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے، تاکہ انڈیا الائنس کا امیدوار اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست سے باری اکثریت سے کامیاب ہو جائے اور پارلیمنٹ میں کشمیر کی بقا اور کشمیر میں تعمیر و ترقی کے لئے بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو کشمیر سے کوئی مناسب امیدوار الیکشن کے لیے نہیں مل رہا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ وہ یہاں سے انتخابات میں ہارے گے۔