پلوامہ: ضلع پلوامہ کے سونہبنجران علاقے میں عوام کو پینے کے پانی کی شدید قلّت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں اس وقت درجہ حرارت منجمد ہونے کی وجہ سے ندیاں جم گئی ہیں۔ جبکہ علاقے میں پانی کی فراہمی کی نامکمل رسائی کی وجہ سے صورت حال مزید خراب ہو گئی ہے۔
غور طلب ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہر گھر کو نل کے ذریعہ پانی فراہم کرنے کا حکومت کا وعدہ ہے، لیکن کچھ علاقے ابھی بھی سخت سردی کے دوران پینے کا مناسب پانی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور سخت سردی میں ان کی تکالیف کو دور کیا جا سکے۔
وہیں اس کچھ دنوں قبل پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے کے باشندوں نے پینے کے لیے علاقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کو جلد مکمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کثیر آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر پلوامہ، ڈاکٹر بشارت قیوم نے محکمہ جل شکتی کے ایگزیکٹیو انجینئر کے ہمراہ کاکاپورہ علاقے کا دورہ کرکے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا تھا اور نئے تعمیر شدہ فلٹریشن پلانٹ کو جلد فعال بنانے کے احکامات صادر کیے۔