ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال: آثار شریف کوثر بل میں نماز استسقاء کے اہتمام کے بعد آج بارشوں کا نزول - ISTISQA PRAYERS AT Tral

ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع آثار شریف کوثربل میں گذشتہ روز نماز استسقاء کا اہتمام کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر بارش کے لیے دعا مانگی گئی۔ خاص بات یہ ہے کہ آج وادی کے مختلف خطوں میں بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

ترال میں واقع آثار شریف کوثر بل میں نماز استسقاء کا اہتمام
ترال میں واقع آثار شریف کوثر بل میں نماز استسقاء کا اہتمام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 29, 2024, 4:17 PM IST

ترال میں واقع آثار شریف کوثر بل میں نماز استسقاء کا اہتمام (etv bharat)

ترال: وادی کشمیر میں امسال زبردست گرمی پڑنے اور خشک سالی ہونے کی وجہ سے جہاں پینے کے پانی کہ قلت کے حوالے سے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں وہیں وادی کے مختلف مقامات پر کھیت بھی سوکھ گئے۔ کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی درمیان وادی کے قرب وجوار میں لوگ بارشوں کے لیے نماز استسقاء ادا کی گئی۔ اس حوالے سے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بھی گذشتہ روز نماز استسقاء ادا کی گئی۔ نماز استسقا کے صرف ایک دن بعد وادی کے مختلف خطوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں لمبے عرصے سے بارش نہ ہونے اور شدید گرمی سے نجات کے لئے گذشتہ روز آثار شریف کوثر بل ترال میں نماز استسقاء ادا کی گئی۔ نماز کی پیشوائی مولانا سھیل احمد قادری نے انجام دی۔ اس موقع پر مقامی باشندوں کی ایک بڑی تعداد نے نماز میں شرکت کی جس کے بعد رحمت باراں کے لیے رقت آمیز دعائیں مانگی گئی۔اللہ تعالی سے بارشوں کے نزول کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان دعاؤں کو جلد شرف قبولیت بھی مل گئی۔ آج وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں بارشیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔پلوامہ کے کریم آباد میں نماز استسقاء ادا کی گئی -

مولانا سھیل احمد قادری نے بتایا کہ نماز استسقاء ادا کرنے کے بعد رحمت باراں کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام ہوا کیونکہ لمبے عرصے سے وادی میں بارش نہ ہونے سے جہاں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے وہیں خشک سالی ہونے کی وجہ سے قدرتی چشمے سوکھ گئے ہیں۔ لوگ بے صبری سے اب بارش کا انتظار کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.