ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان کے دچھی پورہ کے باشندوں نے سڑکوں پر تارکول بچھانے کی مانگ کی - demand macdamization on roads

ضلع شوپیان کے دچھی پورہ کے چوہان محلہ میں مقامی باشندوں نے خستہ حال سڑکوں پر تارکول بچھانے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ سڑک کی ابتر حالت کی وجہ سے انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شوپیان کے دچھی پورہ کے باشندوں نے سڑکوں پر تارکول بچھانے کی مانگ کی
شوپیان کے دچھی پورہ کے باشندوں نے سڑکوں پر تارکول بچھانے کی مانگ کی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 3:07 PM IST

شوپیان:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے شوپیان ضلع شوپیان کے دچھی پورہ کے چوہان محلہ میں مقامی باشندوں نے اپنے علاقے کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت اور ان پر تارکول بچھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
لوگوں نے بتایا کہ بارش کے دنوں میں ان سڑکوں پر چلنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے، خاص طور پر اسکولی بچوں کو اسکول جانے میں دشواری ہوتی ہے اور ان کی تعلیم پر منفی اثر پڑتا ہے۔ ساتھ ہی علاقے میں کچھ افراد بیمار ہے جنہیں فر اسپتال پہنچانے میں دکھت ہوتی ہے ۔

شوپیان کے دچھی پورہ کے باشندوں نے سڑکوں پر تارکول بچھانے کی مانگ کی (etv bharat)
علاقے کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ شوپیان سے گزارش کی ہے کہ وہ اس مسئلے پر توجہ دیں اور جلد از جلد سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا کام شروع کریں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:گمبورہ میں سڑک خستہ حالی شکار,عوام پریشان

وہیں لوگوں نے بتایا کہ انکے علاقے کو سیاسی لیڈران اور ضلع انتظامیہ شوپیان کی جانب سے جیسے نظر انداز کیا جارہا ہے کیونکہ باقی علاقوں میں اگرچہ سڑکوں کی حالت کسی حد ٹھیک ہے تاہم اس علاقے کی سڑکوں پر ابھی تک دھیان نہیں دیا جارہا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.