ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال۔کے ہاری پاریگام انڈسٹریل ایریا میں پانی کی نکاسی کو بہتر بنانے کا مطالبہ - industrial Estate In Tral - INDUSTRIAL ESTATE IN TRAL

مقامی باشندوں نے ترال کے ہاری پاریگام صنعتی خطہ میں نکاسی نظام کو بہتربنانے کا مطالبہ کیا۔ مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ نکاسی نظام کو بہتر بنائے بغیر صنعتی خطہ میں تعمیراتی کام نہیں کیا جاسکتا ہے۔ مانسون میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

ترال۔کے ہاری پاریگام انڈسٹریل ایریا میں پانی کی نکاسی کو بہتر بنانے کا مطالبہ
ترال۔کے ہاری پاریگام انڈسٹریل ایریا میں پانی کی نکاسی کو بہتر بنانے کا مطالبہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 5:00 PM IST

ترال۔کے ہاری پاریگام انڈسٹریل ایریا میں پانی کی نکاسی کو بہتر بنانے کا مطالبہ (etv bharat)

ترال: رواں سال فروری کے مہینے میں انتظامیہ کونسل نے سات اضلاع میں صنعتی انڈسٹریل ایریاز کو منظوری دی گئی۔اس کے تحت ہاری پاریگام ترال میں 200 کنال آراضی پر مشتمل ایریا کو انڈسٹریل ایریا بنانے کے لیے 28 کروڈ کی خطیر رقم منظور کی گئی ہے جسکے لیے باضابطہ کام شروع کیا گیا ہے۔

تاہم ہاری پاریگام، چھچکوٹ اور مضافات کے زمینداروں نے کہا ہے کہ انڈسٹریل ایریا بنانے کے دوران فلڈ چینلز اور حفاظتی باندھ تعمیر کرانے کا منصوبہ بھی اس میں شامل کیا جائے۔ ورنہ سینکڑوں کنال آبی آراضی کے ساتھ ساتھ کئی دیہات میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے اور یہ پروجیکٹ عوام کےلیے وبال جان بن سکتا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق یہاں انڈسٹریل اسٹیٹ بننے سے وہ خوش ہیں۔یہاں روزگار کے وسائل پیدا ہوں گے لیکن مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے کئی اہم کام کیے جا سکتے یں میں جن نکاسی نظام بھی شامل ہے۔اس حوالے سے بھی سرکاری انتظامیہ کو اس حوالے سے اقدامات اٹھانے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:ترال میں لفٹ اریگیشن اسکیم لاگو نہ کئے جانے سے باغ مالکان پریشان - Lift Irrigation Plan In Pulwama

انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت مقامی باشندوں کو خدشات ہے کہ نکاشی نظام کو بہتر نہیں کیا گیا تو مستقبل میں اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ سے ہماری گزارش ہے کہ اس سلسلے میں فوری طور ٹھوس قدم اٹھائے اور لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کرے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.