ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ قصبہ میں مستقل ریٹیل سبزی منڈی کے قیام کا مطالبہ - Vegetable Market In Anantnag - VEGETABLE MARKET IN ANANTNAG

ضلع انت ناگ کے مین ٹاون میں مقامی باشنوں نے مستقل ریٹیل سبزی منڈی قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ریڑھی والوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے جس کے سبب گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔

اننت ناگ قصبہ میں مستقل طور ریٹیل سبزی منڈی قائم کرنے کا مطالبہ
اننت ناگ قصبہ میں مستقل طور ریٹیل سبزی منڈی قائم کرنے کا مطالبہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 22, 2024, 4:12 PM IST

اننت ناگ قصبہ میں مستقل طور ریٹیل سبزی منڈی قائم کرنے کا مطالبہ (etv bharat)

انت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ریٹیل سبزی منڈی کی عدم دستیابی سے مقامی باشندوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ ایک طرف سبزی فروخت کرنے والے ریڑھی والوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔ ریڑھی والے سڑک کے کناروں ،پٹریوں ،گلی کوچوں میں غیر قانونی طریقہ سے اپنی ریڑھی لگا کر نہ صرف راہگیروں کے لئے چلنا پھرنا دشوار بنا دیتے ہیں بلکہ ٹریفک کی معقول نقل و حمل کو بھی متاثر کر دیتے ہیں اور بیشتر اوقات یہ عمل ٹریفک جام کا موجب بن جاتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سبزی فروش ایسو سی ایشن کے صدر محمد عباس ڈار نے کہا کہ اننت ناگ میں مستقل سبزی منڈی کی اشد ضرورت ہے۔ یہ ان کی دیرینہ مانگ بھی ہے۔ سبزی منڈی نہ صرف عام صارفین بلکہ سبزیوں کے کاروبار سے جڑے افراد کے لئے بھی کافی سود مند ثابت ہوگی۔ کیونکہ سبزی منڈی کے قیام سے نہ صرف من مانی ختم ہو جائے گی بلکہ قصبہ کی شاہرائیں ریڑھی والوں کے غیر قانونی قبضہ سے بھی آزاد ہو جائیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ قصبہ میں سبزی منڈی کے قیام کا مطالبہ
محمد عباس نے کہا کہ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا یے اور انہیں وہاں سے مثبت جواب ملا ہے۔ تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے ضلع کے ترقیاتی کمشمنر سے اننت ناگ قصبہ میں جلد از جلد سبزی بازار قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.