ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں سجاد غنی لون کی ریلی - Lok Sabha Election 2024

بارہمولہ ضلع کے سوپورمیں پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کی قیادت میں ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ سجاد غنی لون نے نیشنل کانفرنس کی جم کر تنقید کی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 4:51 PM IST

بارہمولہ میں سجاد غنی لون کی یلی
بارہمولہ میں سجاد غنی لون کی یلی (etv bharat)

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پیپلز کانفرنس کی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔پارٹی کے سربراہ سجاد غنی لون نے بارہمولہ ریلی کو سب سے بڑی انتخابی ریلی ہونے کا دعویٰ کیا۔انہوں نے اس ریلی کی کامیابی کو 4 جون کے نتائج سے منسوب کیا۔

سجاد لون نے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ساتھ انتخابی میدان میں لڑائی سے قبل بارہمولہ میں ہزاروں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی 4 جون کو بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کی نشست کا نتیجہ ہے۔

سجاد لون نے نیشنل کانفرنس پر تازہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی 40 برسوں سے اقتدار میں ہے۔اس کے پاس تقریباً 9 ارکان پارلیمان ہیں۔کیکن اس پارٹی نے کشمیری عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔کشمیری سے عوام سے میری اپیل ہے کہ اپنے حق رائے دہی کے استعمال سے پہلے سابق حکومتوں کی کارکردگی پر ایک بار غور کریں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ دونوں باپ بیٹا میرا نام استعمال کر رہے ہیں اور ووٹ بینک کے لیے زیادتی کر رہے ہیں۔لیکن کشمیری عوام نے پہلے ہی مان بنا چکے ہیں کہ انہیں اس مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں کیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سجاد غنی لون کی مرکزی حکومت پر تنقید - Lok Sabha Election 2024

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ کشمیر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سجاد لون نے کہا کہ ان کا امت شاہ کے دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ہمیں ان کے دورے سے کیا لینا دینا۔کون کب اور کہاں جاتا ہے اس کے بارے میں ہمیں کیا سوچنا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.