ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے کوئی قربانی دے سکتے ہیں: ڈاکٹر ہربخش سنگھ - لوک سبھا انتخابات 2024

PDP on Lok Sabha Election 2024: پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹرہرنخش سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں سے لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے اپنی جان تک قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بھاجپا کو اقتدار سے دور رکھنے  کے لیے ہر قربانی دے سکتے ہیں:ڈاکٹر ہربخش سنگھ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 12:27 PM IST

بھاجپا کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے ہر قربانی دے سکتے ہیں:ڈاکٹر ہربخش سنگھ

ترال: ملک کی دوسری ریاستوں کی یوٹی جموں و کشمیر میں بھی لوک سبھا انتخابات کی تیایاں زور شور سے جاری ہیں۔ حالانکہ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ اس کے باوجود سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے میں مصروف ہیں۔ نیشنل کانفرنس نے کشمیر کی تین لوک سبھا سیٹوں پر کسی بھی طرح کی سیٹ شیرنگ سے دبے الفاظ میں انکار کر دیا ہے۔ پی ڈی پی کا کہنا ہے کہ پارٹی ساری صورت حال پر نظر رکھے ہوئی ہے۔ اس حوالے سے کوئی بھی اعلان مناسب وقت پر متوقع ہے۔

پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ترال میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں بتایا کہ پی ڈی پی بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے اور اس ضمن میں پارٹی قیادت اقتدار سے زیادہ عوامی خواہشات کے کا احترام کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی نے ہمیں ڈیموکریٹک رائٹس سے دور رکھا ہے:الطاف بخاری

ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں پارٹی نے اب تک الگ سے انتخابات لڑنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور پارٹی کا ماننا ہے کہ سکیولر جماعتوں کے اتحاد سے ہی بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھا جا سکتا ہے۔ سیٹ شیرنگ کے حوالے سے عمر عبداللہ کا جو بیان آیا ہے، وہ ان کا ذاتی بیان ہے۔ اس پر وہی تفصیل دے سکتا ہے۔ تاہم ضرورت پڑنے پر پی ڈی پی اپنے امیدواروں کا اعلان بھی کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے حوالے سے الیکشن کمیشن جلد ہی اعلان کر سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.