ETV Bharat / jammu-and-kashmir

محبوبہ مفتی کی قیادت میں پی ڈی پی کی پارلیمانی بورڈ کی اہم میٹنگ منعقد - لوک سبھا الیکشن 2024

PDP Parliamentary board meeting محبوبہ مفتی نے کہا کہ پارٹی کا پارلیمانی بورڈ جلد ہی جموں و کشمیر پارلیمانی نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گا۔ یاد رہے کہ انڈیا الائنس نے ابھی تک جموں و کشمیر میں سیٹ شیئرنگ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

pdp held Parliamentary_ board_ meeting in Srinagar
محبوبہ مفتی کی قیادت میں پی ڈی پی کی پارلیمانی بورڈ کی اہم میٹنگ منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 10:22 PM IST

محبوبہ مفتی کی قیادت میں پی ڈی پی کی پارلیمانی بورڈ کی اہم میٹنگ منعقد

سرینگر: لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک کی صدر محبوبہ مفتی کی صدارت میں ہفتے کو وسطی ضلع پارلیمانی نشت کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں پارٹی کے سبھی ضلع اور زونل صدور، حلقہ انچارج اور وسطی کشمیر پارلیمانی نشت کے تمام سینیئر رہنما نے شرکت کی۔ ایسے میں میٹنگ کے دوران مذکورہ پارلیمانی حلقے کے لیے نامزد کئے جانے والے امیدوار پر سیر حاصل بحث ہوئی، جبکہ حتمی فیصلے سے قبل شریک سبھی رہنماؤں سے صلح مشورہ بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ موجودہ صورتحال کے مد نظر وسطی کشمیر پارلیمانی نشست میں پارٹی کی ساکھ پر بھی غور و خوص کیا گیا۔

اس منعقدہ میٹنگ میں پارٹی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین محمد سرتاج مدنی، سینیئر نائب صدر عبدالرحمان ویری،جنرل سیکرٹری محبوب بیگ کے علاوہ دیگر عہدیدارن میں بھی موجود تھے۔

اس موقع پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ پارٹی کا پارلیمانی بورڈ جلد ہی پارلیمانی نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گا،جس میں وسطی کشمیر کے پارلیمانی سیٹ کے علاوہ دیگر نشتوں کے لیے بھی امیدواروں کے نام بھی شامل ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے جموں وکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں متحرک ہوگئی ہیں ایسے میں مختلف پارٹیاں لوگوں کے بیچ بھی جارہے ہیں۔توقع کی جارہی ہی آئندہ ہفتوں میں سبھی پارٹیاں انتخابی میدان میں اترنے کے لئے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔

مزید پڑھیں:

غور طلب ہے کہ جموں کشمیر کی پانچ نشستوں پر کانگریس اور پی ڈی پی نیشنل کانفرنس کے ساتھ مل کر متحدہ پارلیمانی انتخابات لڑنا چاہتے ہیں اور سیٹ شئیرنگ پر گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔ پی ڈی پی اننت ناگ - راجوری نشست پر انتخابات لڑنا چاہتی ہے اور کانگریس جموں، ادھمپور اور اننت ناگ - راجوری سیٹ پر انتخابات لڑنا چاہتی ہے، جبکہ نیشنل کانفرنس سرینگر، کپواڑہ اور اننت ناگ - راجوری سیٹ پر انتخابات لڑنے کے لئے پوری طرح تیار ہے،لیکن ابھی تک ان پارٹیز کے مابین اس اجسمنٹ پر کوئی مفاہمت نہیں ہوئی ہے۔ تاہم یہ بات فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے دہرائی ہے کہ تین سیٹوں - سرینگر، بارہمولہ اور اننت ناگ راجوری سیٹ - پر وہ کوئی سمجھوتہ یا گفتگو نہیں کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.