ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوگوں کا فیصلہ سر آنکھوں پر: پی ڈی پی - PDP Accepts Defeat

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 3:36 PM IST

دو مرتبہ جموں کشمیر میں حکومت قائم کرنے والی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے جموں کشمیر میں کسی بھی پارلیمانی نشست پر جیت درج نہیں کی ہے۔

س
پی ڈی پی ترجمان وریندر سنگھ سونو (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر (جموں کشمیر) : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ترجمان وریندر سنگھ سونو نے کہا کہ ’’لوگوں کا جو بھی فیصلہ ووٹنگ کی صورت میں سامنے آیا ہے اس پر ہم راضی ہیں۔ جمہوریت میں لوگوں کا فیصلہ کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار پی ڈی پی کے ترجمان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

لوگوں کا فیصلہ سر آنکھوں پر: پی ڈی پی (ای ٹی وی بھارت)

وریندر سنگھ سونو نے لوگوں کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے کہا: ’’پی ڈی کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی سرکاری نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد توڑنے کی کوشش کی گئی اور جس طرح اپنی ہم خیال جماعتوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی وہ سب کے سامنے عیاں ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ این سی انڈیا بلاک کے اتحاد میں جموں وکشمیر کی تینوں سیٹوں پر لڑ رہی تھی لیکن پی ڈی پی بنا کسی اتحاد کے علیحدہ طور پر میدان میں تھی، البتہ جمہوریت میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں لوک سبھا الیکشن کے نتائج کا کتنا اثر پڑ سکتا ہے؟ وریندر سنگھ نے کہا: ’’یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔‘‘

واضح رہے کہ ابھی تک کے رحجانات سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ اننت ناگ، سرینگر اور بارہمولہ نشستوں پر پی ڈی پی ہار چکی ہے اور این سی دو سیٹوں پر جیت درج کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ جیل میں بند انجینئر رشید بارہمولہ میں سبقت لے رہے ہیں۔ اس دوران ان پارلیمانی انتخابات میں اہم موڑ کے تحت جموں وکشمیر کے دونوں سابق وزراء اعلیٰ عمر عبدللہ اور محبوبہ مفتی ہار چکے ہیں اور ان دونوں نے سماجی رابطہ گاہ پر اپنی ہار بھی تسلیم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیل میں بند انجینئر رشید نے ’باہو بلی‘ کو دھول چٹائی - ER RASHID Defeats OMAR ABDULLAH

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.