ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں پہلی مرتبہ پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ کا انعقاد - PCPG meeting at Karimabad - PCPG MEETING AT KARIMABAD

پلوامہ ضلع پولیس کی جانب سے پہلی مرتبہ پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ منعقد کی گئی۔اس کا مقصد مقامی باشندوں کو عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں سے بیدار کرنا تھا۔

پلوامہ میں پہلی مرتبہ پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ کا انعقاد
پلوامہ میں پہلی مرتبہ پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ کا انعقاد (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 22, 2024, 2:32 PM IST

پلوامہ میں پہلی مرتبہ پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ کا انعقاد (etv bharat)

پلوامہ: اس میٹنگ میں ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نیتا، اے ایس پی پلوامہ شفاعت احمد اور پولیس کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی جب کہ کریم آباد گاؤں کے لوگوں کی اچھی تعداد بھی اس میٹنگ میں موجود رہے۔ اس موقعے پر کریم آباد علاقے کے لوگوں نے پلوامہ پولیس کے سینئر افسران کے سامنے اپنی شکایات اور مطالبات رکھے۔

ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نیتیا نے عام لوگوں کو یقین دلایا کہ مقامی لوگوں کی طرف سے پیش کی گئی تمام شکایات اور مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے۔ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں اور پولیس کے محکموں کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنا اور علاقے کی مجموعی ترقی کے لیے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کرنا ہے۔

اس موقعے پر مقامی لوگوں نے ایس ایس پی پلوامہ سے اپیل کی کہ وہ علاقے کے نوجوانوں کو وادی واپس لانے میں ان کی مدد کریں جو ملک کے مختلف جیلوں محتلف کیسوں کے تحت بند ہے جب کہ نوجوانوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ اور عدالتوں میں ان کی سنوائی ترجیحی بنیادوں پر انجام دی جائے تاکہ یہاں کے نوجوانوں روزگار کمانے کے اہل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اسکول چلیں ہم: ایس ایس پی پلوامہ نے گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کے طلبہ کے ساتھ انٹریکشن کی

ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نتیا نے کہا کہ پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ کا پروگرام مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنا، ان کی شکایات اور مطالبات سننا اور ان کی شکایات کے ازالے کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کو ایک پرامن ماحول کے لیے تال میل سے کام کرنا چاہیے اور ضلع پلوامہ میں لوگ ضلع کے امن اور ترقی کے لیے پولیس کے ساتھ تال میل سے کام کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.