ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں حب الوطنی پر مبنی کنسرٹ کا اہتمام - اکیڈمی آف آرٹ کلچرل اینڈ لیگویجز

patriotic concert In Srinagar موسیقی کے اس خاص تقریب میں فن ،ادب اور آرٹ سے وابستہ شخصیات کی کہکشاں کے علاوہ شائقین موسیقی کی ایک خاص تعداد نے بھی شرکت کی۔تقریب کا آغاز مشہور گلوکار راجہ بلال نے کشمیری کے جب الوطنی نغمہ سے کی، اس کے بعد شاہی ممتاز نے بھی اپنی منفرد آواز سے حاضرین کو محفوظ کی۔

patriotic-concert-organised-by-j-and-k-academy-of-art-culture-and-languages-in-srinagar
کشمیر میں حب الوطنی پر مبنی کنسرٹ کا اہتمام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 6:40 PM IST

Updated : Jan 23, 2024, 3:12 PM IST

کشمیر میں حب الوطنی پر مبنی کنسرٹ کا اہتمام

سرینگر:رام مندر میں پران پرتیشٹھا کی خاص تقریب کے حوالے سے جہاں ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، وہیں جموں وکشمیر میں بھی کئی اہم پروگراموں کا انعقاد عمل میں لائے گئے۔ایسے میں پیر کو اکیڈمی آف آرٹ ،کلچرل اینڈ لیگویجز کی جانب سے "حب الوطنی" کے نغموں پر مبنی ایک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا،جس میں وادی کشمیر کے نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔وہیں یہاں کے ابھرتے ہوئے گلوکاروں نے بھی شرکت کی۔

موسیقی کے اس خاص تقریب میں فن ،ادب اور آرٹ سے وابستہ شخصیات کی کہکشاں کے علاوہ شائقین موسیقی کی ایک خاص تعداد نے بھی شرکت کی۔تقریب کا آغاز مشہور گلوکار راجہ بلال نے کشمیری کے جب الوطنی نغمہ سے کی، اس کے بعد شاہی ممتاز نے بھی اپنی منفرد آواز سے حاضرین کو محفوظ کیا۔گلوکار وحید جیلانی کہتے ہیں کہ اس طرح کی تقریبات کافی اہمیت کی حامل ہیں،کیونکہ گلوکار کے لیے یہ ایک موقع ہوتا ہے کہ وہ فن کے ذریعے اپنے وطن کے تئین محبت کا اظہار کریں۔

تقریب پر نہ صرف وحید جیلانی، راجہ بلال، شاہی ممتاز، قیصر نظامی اور منیر احمد میر کے علاوہ دیگر فنکاروں نے حب الوطنی کے نغمے گاکر ایک الگ ہی سماں باندھا۔ وہیں منیر احمد نے اپنے انداز میں کشمیری میں ایک لیلہ بھی گائی، جس سے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔منیر احمد میر کا کہنا ہے کہ ایسی تقریب حب الوطنی کا جزبہ فروغ پاتا ہے اور حب الوطنی کا جزبہ ہماری نئی نسل میں بھی پنپا چایئے تاکہ وہ اپنے ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

مزید پڑھیں: سرینگر میں تین ہفتوں تک جاری رہے گا "جشن کشمیر" فیسٹول

اس موقع پر حاضرین نے کافی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد آگے کیا جانا چاہیے، کیونکہ موسیقی ایک ایسا ذریع ہے جوکہ دلوں کو جوڑنے کا کام بہتر اور موثر طریقے سے انجام دیتا ہے۔واضح رہے کہ اکیڈمی آف آرٹ ،کلچرل اینڈ لیگویجز ایسے پروگرام آگے بھی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے،تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا بھرپور موقع مل سکے۔

Last Updated : Jan 23, 2024, 3:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.