کپواڑہ :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں واقع ایسوسی ایٹڈ ہسپتال (جی ایم سی ہندواڑہ) میں سی ٹی سکین مشین ناکارہ ہو گیا ہے۔ اس سے مریضوں کو سی ٹی سکین کی سہولیات کے لیے دوسرے اضلاع کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ روز بدھ کو ہسپتال کا دورہ کرنے والے ڈی ڈی سی کے چیئرمین میر سلیمان نے ناکارہ مشین کو دیکھ کر غصے میں آگئے۔
ڈی ڈی سی کے چیئرمین میر سلیمان نے کا کہناہے کہ بہت ہی افسوس کا مقام ہے کہ ہسپتال میں سی ٹی اسکین مشین بند پڑا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے اس کی مرمت کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ بیس دن کے اندر اس کی مرمت ہو جاتی ہے۔لیکن کچھ نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:لورن کی عوام فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اسٹیشن سے محروم
مقامی باشندوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی سکین مشین خراب ہے ۔اس کی وجہ سے مڑیضوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یہ ایک دن کی بات نہیں ہے ۔اکثر و بیشتر مشین خراب رہتی ہے۔مریضوں کو نجی ہسپتالوں میں بڑی رقم خرچ کرکے سی ٹی اسکین کرانے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو اس سلسلے میں جلد سے جلد ٹھوس قدم اٹھانا چاہئے تاکہ مریضوں کی پریشانیاں کچھ حد تک کم ہو سکے۔