ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پہلگام کا سیلفی پوائنٹ سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز - Pahalgam Selfie Point - PAHALGAM SELFIE POINT

ملک کی مختلف ریاستوں میں موسم کافی گرم ہے، اس وجہ سے سیاح گرمیوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے کچھ لمحات وادی کے مختلف سیاحتی مقامات پر گزارتے ہیں، اور سیاحو پہلگام کی سیرو تفریح کو ترجیح دے رہے ہیں۔

پہلگام کا سیلفی پوائنٹ سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز
پہلگام کا سیلفی پوائنٹ سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 14, 2024, 5:07 PM IST

پہلگام کا سیلفی پوائنٹ سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر) : معروف سیاحتی مقام پہلگام ان دنوں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے، ملک و بیرونی ممالک سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں سیاح پہلگام وارد ہو رہے ہیں، سیاح پہلگام کے صحت افزا مقامات بشمول آڑو، بیتاب ویلی، وادی چندن واڑی کی سیرو تفریح کرکے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ وہیں سیاح، سیرو تفریح کے ساتھ ساتھ پہلگام کے سیلفی پوائنٹ پر پر چند لمحات گزار کر اپنے سفر کو یاد گار بناتے ہیں۔

پہلگام کا خوبصورت سیلفی پوائنٹ سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ سیاح واپس لوٹنے سے قبل اس جگہ پر خوب تصویریں کھینچ کر اپنی حسین یادوں کو کیمروں میں قید کرتے ہیں، اور یہ سیلفی پوائنٹ گزشتہ برسوں سے سیاحوں کی نئی پسندیدہ جگہ بن گئی ہے، اس جگہ سے پہلگام کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر مزید فروغ مل رہا ہے کیونکہ سیاح سوشل میڈیا پر تصاویر کو شیئر کرتے ہیں اور بعض سیاح اپنے دوست و احباب کے ساتھ اس جگہ پر ویڈیو کالنگ کے ذریعے ہم کلام ہوتے ہیں۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ پہلگام، وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات میں ان کی سب سے پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے، یہاں کے دلکش مناظر انہیں اپنی جانب مبذول کرتے ہیں، خاص کر سیلفی پوائنٹ پر گزارنے والے لمحات سے ان کے جسم و ذہن تر و تازہ ہو جاتے ہیں، بلکہ اس جگہ پر سیلفی لینے اور تصاویر کھینچنے سے ان کا سفر یادگار بن جاتا ہے۔

سیاحوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’کشمیر واقعی جنت سے کم نہیں ہے۔‘‘ یہاں آکر ان سیاحوں کا خواب پورا ہو گیا ہے، ان کا ماننا ہے کہ ’’جس نے زندگی میں ایک بار کشمیر نہیں دیکھا اس نے کچھ نہیں دیکھا۔‘‘ سیاحوں نے کہا کہ ’’یہاں کی خوبصورتی اتنی متاثر کن ہے کہ سیرو تفریح سے من نہیں بھرتا۔‘‘ سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ یہاں دوبارہ آنے کی خواہش لئے لوٹ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام میں سیاحوں کی سہولت کے لیے اسپیشلائزڈ آیوش سینٹر قائم -

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.