ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ: سڑک حادثے میں نوجوان جاں بحق - Awantipora Accident - AWANTIPORA ACCIDENT

اونتی پورہ میں سرینگر جموں قومی شاہرہ پر پیش آئے حادثے میں ایک نوجوان جب کہ ایک دوسرا شخص زخمی ہوگیا ہے۔

اونتی پورہ حادثہ
اونتی پورہ حادثہ (علامتی تصویر)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 21, 2024, 11:41 AM IST

اونتی پورہ: سرینگر جموں قومی شاہرہ پر پیش آئے حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا جب کہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس نے اس حادثے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیات شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج دوران شب سرینگر سے اونتی پورہ کی طرف آرہا ایک لوڈ کریئر بارسو اونتی پورہ میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو طبعی امداد کے لیے ایس ڈی ایچ بیجبہاڑہ منتقل کیا گیا جہاں عاقب احمد بٹ ولد غلام قادر ساکن نورپورہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جب کہ دوسرے زخمی کا علاج چل رہا ہے۔

اونتی پورہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیات شروع کر دی ہے۔ ادھر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں صف ماتم بچ گئی اور خواتین سینہ کوبی کرتی ہوئی باہر آ گئیں۔

اس سے قبل 19 جولائی کو گاندربل میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک عمر رسیدہ خاتون ہلاک ہو گئیں جب کہ ایک اسکوٹی ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ سرینگر لیہہ شاہراہ پر جمعہ کی صبح اسکوٹی اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گاندربل میں المناک سڑک حادثہ میں 65 سالہ خاتون ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.