ETV Bharat / jammu-and-kashmir

یوم آزادی کے موقع پر ایل جی منوج سنہا نے کیا سرینگر میں بلیدان استمبھ کا افتتاح - LG inaugurated Balidan stambh - LG INAUGURATED BALIDAN STAMBH

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرتاپ پارک میں بلیدان استمبھ کا افتتاح کیا اور ان شہید جانوں کو خراج  تحسین پیش کیا جنہوں  نے ملک، خاص کر جموں وکشمیر کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

سرینگر میں بلیدان استمبھ کا افتتاح
سرینگر میں بلیدان استمبھ کا افتتاح (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 15, 2024, 5:06 PM IST

Updated : Aug 15, 2024, 7:51 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر سرینگر کے لال چوک میں واقعے پرتاپ پارک میں بلیدان استمبھ یعنی شہدوں کی یادگار کا افتتاح کیا۔

سرینگر میں بلیدان استمبھ کا افتتاح (Etv bharat)

78 ویں یوم آزادی کی تقریب کے موقعے پر، بخشی اسٹدیم پہنچنے سے قبل ایل جی منوج سنہا نے پرتاب پارک سرینگر میں بلیدان استمبھ کا افتتاح کیا اور ان شہید جانوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ملک خاص کر جموں وکشمیر کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

بتا دیں کہ حال ہی میں اس بلیدان استمبھ کی تعمیر کا مکمل ہوا ہے اور اس یادگار استمبھ کو4.8 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور یہ پہلے ہی طے پایا گیا تھا کہ 15 اگست پر ہی اس بلیدان استمبھ کا افتتاح ایل جی منوج سنہا کے ہاتھوں ہوگا۔

واضح رہے کہ سرینگر کے قلب میں واقعے پرتاب پارک میں تعمیر کئے گئے اس بلیدان استمبھ کی سنگ بنیاد وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ سال 24 جون کو رکھی تھی۔

چند روز قبل ہی سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ڈاکٹر اویس نے یہ جانکاری دی تھی کہ پرتاب پارک لال چوک میں بلیدان استمبھ مکمل طور پر تیار ہوچکا ہے اور اس موقعے پر انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ یہاں آئیں اور جن لوگوں نے ملک خاص طور جموں وکشمیر کے لیے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں اس علامت کو دیکھیں اور ان کو یاد کریں۔ یہ بلیدان استمبھ ہر ایک کے لیے کھلا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Aug 15, 2024, 7:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.