ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر یومِ آزادی کے موقع پر مختلف تقاریب - Independence Day Celebration in JK

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 15, 2024, 8:55 PM IST

یومِ آزادی کے موقعے پر جموں و کشمیرمیں مختلف پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر جھنڈے کو سلامی پیش کی گئی۔ اس موقعے پراسکولی طلبأ نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔

INDEPENDENCE DAY CELEBRATION IN JK
INDEPENDENCE DAY CELEBRATION IN JK (Etv Bharat)

سرینگر(جموں و کشمیر)

وادی کشمیر میں آج انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں بشمول اپنی پارٹی، کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے یوم آزادی کی تقاریب منعقد کی۔ ان جماعتوں نے یہ تقاریب اپنی دفاتر میں منائی اور ترنگا کو سلامی پیش کی۔کانگریس نے سرینگر کے صدر دفتر میں یوم آزادی کی تقریب منعقد کی جس میں اس کے چند رہنما اور چیدہ چیدہ کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ترنگا لہرایا اور اسکو سلامی پیش کی۔ اپنی پارٹی نے بھی اپنے سرینگر کے صدر دفتر پر تقریب منائی۔ اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری اور ان کے ہمراہ پارٹی کے رہنماوں نے ترنگا لہرایا اور اس کو سلامی پیش کی۔ الطاف بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی ملک کے لوگوں کے لئے خوشی کا دن ہے اور اسی روز لوگ ازاد ہوئے تھے اور ملک میں جمہوری نظام نے اپنا سر بلند کیا۔

جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر یومِ آزادی کے موقع پر مختلف تقاریب (Etv bharat)
  • پلوامہ

پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی آج 78ویں یوم آزادی کی تقریب پروقار طریقے سے انجام دی گئی ہے۔ اگرچہ یہ تقریب ضلع پلوامہ کے ہر ایک اسکول ہر ایک بلاک میں انجام دی گئی تاہم ضلع پلوامہ میں سب سے بڑی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں منعقد کی گئی جہاں پر ڈی ڈی سی چیئرمین سید عبدالباری نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی چیئرمین سید عبدالباری نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کی اور قوم کے قائدین کو یوم آزادی کی 78 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔

پلوامہ میں جشن آزادی (ETV BHARAT)
  • ترال

ترال میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف تقاریب منعقد کی گئی۔ اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی اس موقع پر ایس ڈی پی او ترال سھیل ریشی، تحصیلدار ترال عمران احمد، اور دیگر سیول پولیس اہلکار موجود تھے۔ اپنے خطاب میں اے ڈی سی ترال نے یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے وطن کے لیے قربانی دینے والے شھداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ترال علاقہ ترقی کی رفتار پر گامزن ہے اور یہاں سڑکوں کی میکڈمایزیشن اور کشادگی کا عمل جاری ہے جبکہ دیگر پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔ پروگرام کے آخر پر تمدنی پروگرام پیش کیے گیے جبکہ کئی افراد کو عزت افزائی کی گئی اور ان کے رول کو سراہا گیا۔

ترال میں جشن آزادی (Etv bharat)
  • شوپیاں

شوپیان ضلع میں یوم آزادی کا جشن جوش و خروش اور وطن پرستی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی تقریب ضلع پولیس لائنز (ڈی پی ایل) شوپیان میں منعقد ہوئی، جہاں ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کی چیئرپرسن، بلقیس جان نے قومی پرچم لہرایا۔ جو قوم کے فخر اور اتحاد کی علامت ہے۔تقریب میں روایتی اور ثقافتی پروگرامز پیش کیے گئے، جنہوں نے علاقے کی بھرپور وراثت اور تنوع کو اجاگر کیا۔ ان پروگراموں میں وطن پرستی کے جذبے کی عکاسی کی گئی، جہاں مقامی فنکاروں اور اسکول کے بچوں نے موسیقی، رقص اور دیگر ثقافتی مظاہروں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے اپنے خطاب میں ضلع اور ملک کی ترقی کے لیے اتحاد اور امن کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے آزادی کے لیے قربانیاں دینے والے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

  • بڈگام

سوئبگ چوک بڈگام میں آج ایک مرتبہ پھر سے ترنگا لہرایا گیا اور ترنگے کو سلامی پیش کی گئی۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر محمد اشرف آزاد نے ترنگا لہرایا اور اسے سلامی پیش کی۔ اس دوران بھاری تعداد میں لوگ موجود رہے۔ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ اسکولی بچوں نے تقریب میں حصہ لیا اور ترنگے کی شان میں بارش کے باوجود موجود رہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں یہ چوک کافی متاثر رہا اور یہ وہی علاقہ ہے جہاں سے پاکستان میں بیٹھا حزب المجاہدین کے چیف سید صلاح الدین کا تعلق ہے اور اس چوک میں ترنگا لہرانا اور لوگوں کی موجودگی اس بات کی یقین دہانی کرتے ہیں کہ حالات کچھ قدر کشمیر میں ٹھیک ہوگئے ہیں۔

بڈگام میں جشن آزادی (Etv bharat)
  • بارہمولہ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بارش کے دوران جشن آزادی 2024 کی مرکزی تقریب آج شوکت علی اسپورٹس اسٹیڈیم، بارہمولہ میں منعقد ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی چیئرپرسن سفینہ بیگ نے رسمی طور پر قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ کے دوران سلامی لی۔ پریڈ میں بی ایس ایف، سی آر پی ایف، جے اینڈ کے پولیس، شاستر سیما بال، ہوم گارڈز، جے اینڈ کے پولیس بینڈ، حکومت کے این سی سی کیڈٹس شامل تھے۔ ڈگری کالج بارہمولہ، بوائز ہائر سیکنڈری بارہمولہ اور مختلف اسکول اور کالج۔ اس دوران اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے بارہمولہ کے لوگوں کو اپنے یوم آزادی کی مبارکباد گرمجوشی سے پیش کی اور بہادر آزادی پسند جنگجوؤں کو ان کی بے پناہ قربانیوں اور غیر متزلزل حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ہندوستان کی آزادی کی راہ ہموار کی۔

بارہمولہ میں جشن آزادی (ETV BHARAT)
  • اننت ناگ

اننت ناگ کے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں78 واں یوم آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ جہاں پر جعفر حسین بیگ پرنسپل سیشن جج اننت ناگ نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ اس موقع پر وکلاء اور علاوہ دیگر ملازمین بھی شرکت کی۔ پرنسپل سیشن جج اننت ناگ نے مارچ پاسٹ کا معینہ کیا اور قومی پرچم کو سلامی دی۔ اس موقع پر پرنسپل سیشن جج اننت ناگ نے آزادی کے بہادر شہیدوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اور کہا کہ کشمیر کے حالات سازگار ہو گئے ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کشمیر کے حالات کس حد تک سازگار ہو گئے ہیں اس کے مطابق کشمیری عوام کے دلوں میں حب الوطنی کا جزبہ ہیں انکے اور آج کشمیری عوام کھل کے سامنے آرہے میں۔ آخر پر جموں کشمیر پولیس اور کورٹ میں بہترین کار کردگی دکھانے والی ملازمین کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

  • ڈوڈہ

ڈوڈہ میں بھی 78 واں یوم آزادی آج بڑے قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر ضلع بھر میں متعدد مقامات پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ حالیہ عسکریت پسندی سے متعلق واقعات کی روشنی میں، جشن کی تقریبات کو بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھانے کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ مرکزی تقریب ڈوڈہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہوئی، جہاں ضلع ترقیاتی بورڈ کے چیئرمین دھنتر سنگھ نے قومی پرچم لہرایا۔

ڈوڈہ میں جشن آزادی (ETV BHARAT)

قمریہ اسٹیڈیم گاندربل میں آج یوم آزادی کے موقع پر گاندربل کی ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی چیرمین نزہت اشفاق نے قومی پرچم لہرا کر مارچ پاسٹ پر سلامی ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گاندربل اور ایس پی گاندربل کے علاوہ ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے درجنوں افسران بھی موجود تھے۔ اس دوران کئی رنگارنگ پروگرام مختلف اسکولوں کے بچوں نے پیش کئے اور مہمان خصوصی کا زبردست استقبال کیا۔

گاندربل میں جشن آزادی (Etv bharat)

ضلع میں موجود مختلف فورسز کے دستوں نے مارچ پاسٹ کے دوران مہمان خصوصی کو سلامی دی اور مہمان خصوصی نے جھنڈا لہراتے ہوئے ضلع میں ہورہی تعمیر و ترقی پر اپنے خطاب کے دوران روشنی ڈالی۔اس موقع پر اچھی کارکردگی دکھانے پر کئی پولیس افسران، اسکولوں کے بچوں اور دیگر ملازمین کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

اونتی پورہ:

ضلع پلوامہ میں بھی یوم آزادی کی تقریب ڈی پی ایل اونتی پورہ میں منعقد ہوئ جہاں اے ڈی سی اونتی پورہ نزیر احمد میر نے ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر اور سیول پولیس کے عہدیداروں کے علاوہ اسکولی طلباء اور عام لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اپنے خطاب میں اے ڈی سی اونتی پورہ نے بتایا کہ وادی کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح اونتی پورہ میں بھی تعمیر و ترقی تیزی سے ہو رہی ہے اور یہاں ایمز اور دیگر اداروں پر کام بھی چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.