ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عمر عبداللہ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے کو انسانی بحران قرار دیا - OMAR ABDULLAH ON ROHINGYA

عمر نے روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے کو انسانی بحران قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک نہیں کیا جا سکتا۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 10, 2024, 8:11 AM IST

Updated : Dec 10, 2024, 11:43 AM IST

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ (ETV Bharat)

جموں: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے کو ایک انسانی بحران قرار دیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ ان کی حیثیت کے بارے میں واضح پالیسی اختیار کرے۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "اگر انہیں واپس بھیجا جا سکتا ہے تو ایسا کریں۔ لیکن اگر یہ ممکن نہیں ہے تو ہم انہیں بھوک اور سردی سے مرنے کے لیے نہیں چھوڑ سکتے۔"

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے زور دے کر کہا کہ جب تک یہ مہاجرین بھارت میں ہیں۔ یہ قوم و ملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے ساتھ بہتر انسانی سلوک کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے انہیں یہاں مدعو نہیں کیا تھا۔ اگر مرکزی حکومت نے اپنی پالیسی تبدیل کر لی ہے، تو وہ انہیں جہاں مناسب سمجھیں وہاں منتقل کر دیں، لیکن ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک نہیں کیا جا سکتا"۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست کی بحالی کا وعدہ پورا کیا جائے اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے: عمر عبداللہ

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے کو سیاست کے بجائے انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر سے دیکھیں۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ ہندوستان کو ایک بھرپور روایات اور ذمہ داریوں کے حامل ملک کے طور پر اپنی اقدار کے مطابق پناہ گزینوں کا مناسب خیال رکھنا چاہیے۔

Last Updated : Dec 10, 2024, 11:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.