ترال: ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں لوک سبھا انتخابات کے پش نظر تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
تشہیری مہم کے درمیان کشمیر میں پارٹی بدلنے کا کھیل بھی زور شور سے جاری ہے۔ ترال کے بٹہ گنڈ میں ایک جلسے کے دوران درجنوں افراد نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقعے پر ترال کے قبایلی دیہات سے قریباً دو درجن افراد نے اپنی پارٹی میں شمولیت کی۔ اس موقعے پر اپنی پارٹی لیڈران نے ان کا خیر مقدم کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنی پارٹی کا ایجنڈا گھر گھر تک پہنچائیں۔
اپنے خطاب میں جی ایم میر نے بتایا کہ روایتی سیاست دانوں نے کشمیر کے لوگوں کو سبز باغ دکھا کر ان کے جذبات کو مجروح کیا۔ ڈی ڈی سی ممبر آریپل، منظور گنائی نے بتایا کہ عوام اب کی بار اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں کیونکہ این سی اور پی ڈی پی نے آج تک ہمارے ووٹوں کی قدر نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:نیشنل کانفرنس لوگوں کی ترجمانی کرتی ہے: سید آغا روح اللہ - Lok Sabha Election 2024
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی پارٹی کے امیدوار محمد اشرف میر کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں کیونکہ موجودہ وقت میں یہی ایک ایسی پارٹی ہے جو سچائی اور ایمانداری کی سیاست کرتی ہے۔