ETV Bharat / jammu-and-kashmir

خاتون منشیات فروش گرفتار، سنٹرل جیل سرینگر روانہ - Lady Drug Peddler Booked - LADY DRUG PEDDLER BOOKED

Notorious lady drug peddler booked: بارہمولہ پولیس نے کئی ایف آئی آرز درج ہونے کے باوجود منشیات فروشی سے باز نہ آنے کے الزام میں ایک خاتون منشیات کو جیل بھیج دیا۔

خاتون منشیات فروش گرفتار، سنٹرل جیل سرینگر روانہ
خاتون منشیات فروش گرفتار، سنٹرل جیل سرینگر روانہ (تصویر: جموں کشمیر پولیس)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 1, 2024, 2:18 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر): شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کا حکم حاصل کرنے کے بعد بارہمولہ میں ایک ’’بدنام‘‘ خاتون منشیات فروش کے خلاف PIT NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا ہے۔ رواں برس اب تک ضلع بھر میں درجن سے زائد منشیات فروشوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس نے ’’بدنام منشیات فروش‘‘ کی شناخت فرحت بیگم ’فینسی‘ زوجہ رئیس احمد خان ساکنہ ترکانجن، بونیار کے طور پر کی ہے۔ پولیس بیان کے مطابق ڈوزیئر تیار کیے جانے کے بعد مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراست کے احکامات حاصل کرنے کے بعد PIT-NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے خاتون منشیات اسمگلر کو حراست میں لیا گیا ہے اور بعد میں اسے سنٹرل جیل سرینگر منتقل کر دیا گیا۔

بارہمولہ پولیس کے مطابق حراست میں لی گئی خاتون منشیات اسمگلر کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور وہ ترکانجن، بونیار، سمیت بارہمولہ ضلع کے دیگر علاقوں میں نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرکے منشیات کو فروغ دینے میں ملوث تھی۔ بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ کئی ایف آئی آرز میں ملوث ہونے کے باوجود وہ اپنی سرگرمیوں سے باز نہیں آئی اور عوام خاص کر نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں دوبارہ ملوث ہوگئیں، جس کے پیش نظر اس کے خلاف متعلقہ اتھارٹی سے ڈوزیئر تیار کرکے سنٹرل جیل بھیج دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ رواں برس کے ابتدائی پانچ ماہ میں بارہمولہ پولیس نے ضلع بھر میں ڈیڑھ سو سے بھی زائد منشیات فروشوں کو حراست میں لیا جن کی تحویل سے پچاس کروڑ روپے سے بھی زائد مالیت کی منشیات ضبط کی گئی۔ ان منشیات فروشوں میں خاتون منشیات فروش بھی شامل ہیں جبکہ درجن سے زائد منشیات فروشوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ، پانچ ماہ میں پچاس کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.