ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کےلئے نوٹیفیکیشن جاری - Jammu and Kashmir Election - JAMMU AND KASHMIR ELECTION

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن آج جاری ہوگیا۔ دوسرے مرحلے میں گاندربل، سرینگر، بڈگام، راجوری، پونچھ اور ریاسی اضلاع کے 26 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس مرحلے کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2024, 10:05 AM IST

جموں : جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 نشستوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔ اس مرحلے میں نامزدگیاں 5 ستمبر تک قبول کی جائیں گی، نامزدگی کے کاغذات کی جانچ پڑتال 6 ستمبر کو ہوگی اور نامزدگی کے کاغذات 9 ستمبر تک واپس لئے جاسکتے ہیں جبکہ اس مرحلے کے تحت ووٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، دوسرے مرحلے کی اسمبلی نشستوں میں گاندربل (کانگن اور گاندربل)، سری نگر (حضرت بل، خانیار، حبہ کدل، لال چوک، چھنپورہ، جڈیوال، عیدگاہ، شلتنگ)، بڈگام (خان صاحب، چرار شریف، بڈگام، ویرور چھدوہ، پونچھ)، سورنکوٹ، پونچھ حویلی اور مینڈھر)، ریاسی (گلاب گڑھ، ماتا وشنو دیوی اور ریاسی)، راجوری (نوشہرہ، راجوری، بدھل، تھنہ منڈی اور سندربنی) شامل ہیں۔

جموں و کشمیر میں جدید حلقہ بندیوں کے بعد اسمبلی حلقوں کی تعداد 83 سے بڑھا کر 90 کردی گئی ہے۔ یونین ٹیروٹری کے 90 اسمبلی حلقوں میں سے 74 جنرل، 7 ایس سی امیدواروں کے لیے اور 9 ایس ٹی امیدواروں کے لیے محفوظ ہیں۔ دریں اثنا،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 24 اسمبلی حلقوں میں مجموعی طور پر 279 نامزدگی کاغذات داخل کیے گئے تھے، جن میں سے 244 نامزدگی فارمز کو قبول کیا گیا جبکہ 35 کو مسترد کردیا گیا۔ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جو 18 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کے راجوری میں انکاونٹر شروع - Encounter breaks out in Rajouri

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام اضلاع کے 24 حلقوں کے ساتھ ساتھ چناب ویلی کے ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن اضلاع کے آٹھ حلقوں پر مشتمل ہوگا۔ ان علاقوں میں نامزدگی کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو چکی ہے۔ انتخابی میدان میں شامل نمایاں امیدواروں میں محبوبہ مفتی کی بیٹی التیجہ مفتی، پی ڈی پی کے رہنما عبد الرحمن ویری، نیشنل کانفرنس کی نمایاں خاتون امیدوار سکینہ ایتو، سابقہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وکر رسول وانی، اندروال سے تین بار کے ایم ایل اے غلام محمد سروڑی اور ڈوڈہ سے عبدالمجید وانی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.