ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شمالی کمان کے سربراہ کا حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Northern Army Commander Visits LAC ladakh دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے منگل کے روز لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔

Etv BharatNorthern Army Commander visits forward areas in Ladakh, reviews army preparations
شمالی کمان کے سربراہ کا حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 13, 2024, 10:07 PM IST

سرینگر: فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے منگل کے روز لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ کرکے موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے منگل کے روز لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر موصوف جنرل نے فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اسی جوش وجذبے سے کام کرنے کی تلقین کی۔

انہوں نے فوجی اہلکاروں کے پیشہ ورانہ مظاہرے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں بھی اپنے فرائض پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دینے کے لئے کہا۔انہوں نے کہا کہ فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران آرمی کمانڈر نے کہا کہ سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

اس سے قبل ناردرن کمانڈر کو فوج کے سینئر آفیسران نے حقیقی کنٹرول لائن کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں: پیر پنچال علاقے میں بیس سے پچیس عسکریت پسند سرگرم: شمالی کمان فوجی سربراہ

شمالی کمان کے سربراہ نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ آپریشنل کوششوں کے تمام شعبوں میں مسلسل کامیابی کے لئے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں۔انہوں نے سابق فوجیوں کے ساتھ بھی گفت وشنید کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ ناردرن کمانڈر کو لداخ میں جاری تعمیر وترقی کے کاموں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.