ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سیٹ کیلئے نامزدگی کا عمل شروع - lok sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Election Notification Third Phase الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 94 سیٹوں پر انتخابی عمل کو انجام دینے کے لیے جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔ اس سیٹوں پر ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 12, 2024, 3:51 PM IST

اننت ناگ: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعہ کو لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 94 سیٹوں پر انتخابی عمل کو انجام دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔ اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ و الیکشن ریٹرننگ آفیسر سید فخر الدین حامد نے اننت ناگ - راجوری نششت پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

nomination-process-commences-for-anantnag-rajouri-lok-sabha-seat
اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سیٹ کیلئے نامزدگی کا عمل شروع

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 20 اپریل کو ہوگی جبکہ امیدوار اپنا نام 22 اپریل تک واپس لیں سکتے ہے۔

اس ہائی پروفائل سیٹ پر نیشنل کانفرنس نے سینیئر گجر لیڈر میاں الطاف، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی، اپنی پارٹی کے ظفر منہاس، سابق کانگریس لیڈر و ڈیموکریٹک آزاد پراگریسو پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد کے درمیاں سخت مقابلہ ہونے والا ہے۔بی جے پی نے اس سیٹ پر ابھی تک پارٹی امیدوار نامزد نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جن سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہونی ہے ان میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، دادر اور ناگر حویلی اور دمن اور دیو، گوا، گجرات، جموں و کشمیر، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اترپردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔سات مرحلوں میں منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہو گی اور انتخابی عمل 6 جون تک مکمل ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.