پلوامہ: جموں کشمیر اسمبلی انتخابات میں سابق ارکان اسمبلی ، سابق ارکان پارلیمان کے علاؤہ آزاد امیدوار دوڑ میں ہیں جبکہ کئی امیدوار پہلی مرتبہ اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی 27 اگست آخری تاریخ تھی۔ ضلع پلوامہ کے چار حلقوں سے کل 55 امیدوارں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ جبکہ 100 سے زائد امیدوراں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے تھے۔ ریٹرننگ افسران نے ضلع پلوامہ کے چار حلقوں کے نو امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کو مسترد کر دیا ہے۔ اس مرحلہ کے تحت ضلع پلوامہ سے نیشنل کانفرنس کے تین ،پی ڈی پی کے چار جموں وکشمیر اپنی پارٹی 1 ،بی جے پی کے دو امیدوارں کے علاؤہ آزاد امیدوارں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کئے تھے۔
حلقہ 32 پانپورہ سے کل 16 امیدوارں نے پرچہ نامزدگی جمع کئے تھے جن میں سے دو امیدوارں کے پرچہ نامزدگی کو مسترد کردیا گیا۔ اسی طرح سے پانپور حلقہ میں اب امیدواروں کی کل تعداد 14 ہے۔ وہیں حلقہ 33 ترال سے کل 13 امیدوارں نے پرچہ نامزدگی جمع کئے تھے جن میں سے تین کو مسترد کردیا گیا ہے۔ حلقہ میں اب کل 10 امیدوار میدان میں ہیں۔ حلقہ پلوامہ کے لئے 14 امیدوارں نے پرچہ نامزدگی جمع کئے تھے جن میں سے دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔ اس طرح سے حلقہ پلوامہ میں اب کل 12 امیدوار میدان میں ہیں۔ وہیں، حلقہ راجپورہ سے 12 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کئے تھے، جن میں سے دو امیدوارں کے فارم مسترد کردیے گیے ہیں، اب اس حلقہ میں کل 10 امیدوار میدان میں ہیں۔ اس طرح سے اب ضلع پلوامہ کے حلقوں میں کل 46 امیدوار میدان میں ہیں۔
حلقہ پلوامہ کے لئے ڈی سی آفس کمپلیکس پلوامہ میں راجپورہ حلقہ کے لئے اے سی ڈی آفس پلوامہ جبکہ پانپور اور ترال حلقہ کے لئے اے سی ڈی آفس اونتی پورہ میں یہ سہولت دستیاب رکھی گئی تھی۔
ضلع میں کل 407637 ووٹروں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جس کے لئے انتظامیہ کی جانب سے 481 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: