ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کسی سیاسی جماعت کے ساتھ الیکشن سے قبل اتحاد کسی قیمت پر نہیں کیا جائے گا: ابرار رشید - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں عوامی اتحاد پارٹی کے 12 امیدوار مختلف اسمبلی حلقوں سے آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ جیل میں بند انجینئر رشید کے بیٹے ابرار رشید مختلف اسمبلی حلقوں پر عوامی اتحاد پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔

JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2024, 5:33 PM IST

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات (Video: Etv Bharat)

پلوامہ: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں عوامی اتحاد پارٹی کے 12 امیدوار مختلف اسمبلی حلقوں سے آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ وہیں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں عوامی اتحاد پارٹی کے 3 امیدوار پلوامہ، راجپورہ اور پانپور اسمبلی حلقوں سے آزاد امیدوار کے طور پر انتحابی میدان میں ہیں۔

جیل میں بند انجینئر رشید کے بیٹے ابرار رشید اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے مختلف اسمبلی حلقوں پر عوامی اتحاد پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔ ضلع پلوامہ میں ابرار رشید محمد الطاف بٹ کے لیے انتخابی مہم چلا رہے ہیں، جو راجپورہ اسمبلی حلقہ پر عوامی اتحاد پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ہیں۔

اس حوالے سے ابرار رشید نے کہا کہ جیل فری، یو اے پی اے فری کشمیر عوامی اتحاد پارٹی کا مشن ہے اور اسمبلی الیکشن لڑنے والے امیدواروں کا بھی یہی مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اتحاد پارٹی کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی اتحاد نہیں ہے لیکن مستقبل میں فیصلہ کرے گی کہ کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرنا ہے یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں اور نہ ہی کسی قیمت پر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں کشمیراسمبلی انتخابات کے نتائج 4 کے بجائے 8 اکتوبر کو آئیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.