ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وی آئی پی نقل و حرکت کے دوران عوام کو پریشان نہ کیا جائے، عمر عبداللہ - OMAR ABDULLAH ON GREEN CORRIDORS

وزیر اعلیٰ بنتے ہی عمر عبداللہ نے کہا: ’’کوئی گرین کوریڈور نہیں، ہم عوام کی خدمت کے لیے ہیں، انہیں پریشان کرنے کے لیے نہیں۔‘‘

Omar Abdullah, JK UT Chief Minister
عمر عبداللہ نے بدھ کو وزیر اعلیٰ کا حلف لیا (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2024, 5:14 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے پہلے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد، بدھ کو عمر عبداللہ نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو عوامی مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ عمر عبداللہ نے اپنی ذمہ داری سنبھالتے ہی اپنے پہلے بیان میں کہا: ’’میں نے جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی سے بات کی ہے کہ میرے روڈ پر حرکت کے دوران گرین کوریڈور یا ٹریفک کی روک ٹوک نہیں ہونی چاہیے۔ میں نے انہیں ہدایت دی ہے کہ عوام کو کم سے کم تکلیف پہنچے اور سائرن کا استعمال محدود ہو۔‘‘

عمر نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا:: ’’لاٹھیوں کے لہرانے یا جارحانہ اشاروں سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ میں اپنی کابینہ کے ساتھیوں سے بھی کہہ رہا ہوں کہ وہ بھی اسی رویے کی مثال قائم کریں۔ ہر چیز میں ہمارا رویہ عوام دوست ہونا چاہیے۔ ہم یہاں عوام کی خدمت کے لیے ہیں، انہیں تکلیف پہنچانے کے لیے نہیں۔‘‘ عمر عبداللہ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب کہ وی آئی پی شخصیات کے دوروں کے دوران عوام کو راستوں میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور بیوروکریٹس کی نقل و حرکت کے دوران اضافی سیکیورٹی اقدامات قابل ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے پہلے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.