ETV Bharat / jammu-and-kashmir

این آئی آر ایف 2024 رینکنگ: درجہ بندی زمرے میں کشمیر یونیورسٹی 12 پائیدان نیچے - NIRF 2024 Ranking

این آئی آر ایف رینکنگ 2024 میں کشمیر یونیورسٹی درجہ بندی زمرے میں 12 پائیدان نیچے آگئی ہے۔ اسی طرح جموں و کشمیر کا کوئی کالج بھی سرفہرست سو کالجوں کی فہرست میں اپنی جگہ نہیں بنا پایا۔

NIRF 2024 Ranking: Kashmir University down 12 places
درجہ بندی زمرے میں کشمیر یونیورسٹی 12 پائیدان نیچے (کشمیر یونیورسٹی (فائل فوٹو، ای ٹی وی))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 12:16 PM IST

سرینگر: نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) 2024 میں کشمیر یونیورسٹی درجہ بندی کے زمرے میں 12 پائیدان نیچے آئی ہے۔ اس سے قبل یعنی 2023 میں ٹاپ سو یونیورسٹیوں کے زمرے میں یہ 33ویں نمبر تھی۔ این آئی آر ایف 2024 میں مجموعی زمرے میں سرفہرست سو یونیورسٹیوں میں کشمیر یونیورسٹی نے 69واں مقام جب کہ جموں یونیورسٹی نے 87واں مقام حاصل کیا ہے۔ اسی طرح کشمیر یونیورسٹی کو 45واں اور جموں یونیورسٹی کو 50واں رینک حاصل ہوا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک کے مطابق کالجوں درجہ بندی میں جموں و کشمیر کا کوئی بھی کالج سرفہرست سو کالجوں کے زمرے میں شامل نہیں ہو پایا ہے۔ ادھر انجینئرنگ کیٹیگری میں ٹاپ سو میں سے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جموں نے 62واں رینک حاصل کیا ہے جب کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر کو 79ویں رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ ایسے میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ جموں (آئی آئی ایم جے) کو مینجمنٹ کیٹیگری میں ٹاپ سو میں 42ویں رینک سے نوازا گیا ہے۔

جموں و کشمیر کا کوئی بھی دوا ساز ادارہ فارمیسی کے کسی درجے میں شامل نہیں ہے۔ اسی طرح آرکیٹیکچر اور منصوبہ بندی کے زمرے میں سرفہرست 40 میں سے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کٹرا 31ویں نمبر پر ہے۔ تاہم ڈینٹکل کالج کے زمرے میں سرفہرست 40 میں سے جموں و کشمیر کا کوئی ادارہ اس فہرست میں شامل نہیں ہوپایا ہے۔ دوسری جانب نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) کے مطابق، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں سرفہرست 40 میں سے جموں کی شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو 20واں درجہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر یونیورسٹی سے منسلک کالجوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان - Kashmir Summer Vacation

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.