جموں: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) سرحد پار سے عسکریت پسندوں کی دراندازی کے سلسلے میں جموں خطہ کے ڈوڈہ، کشتواڑ، ادھم پور اور ریاسی اضلاع میں چھاپے مار رہی ہے۔ ان اضلاع میں اس وقت آٹھ مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تفصیلات بتاتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ادھم پور میں ہونے والے دھماکے سمیت ان علاقوں میں عسکریت پسندوں کی دراندازی کے سلسلے میں این آئی اے کے پاس ایک کیس درج کیا گیا تھا اور ہتھیار ڈالنے والے چند عسکریت پسندوں اور جنگجوؤں اور کچھ چند مبینہ معاونین (او جی ڈبلیوز) کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ این آئی اے حکام کے ساتھ مقامی پولیس اور نیم فوجی دستے بھی موجود ہیں۔
حال ہی میں کشمیر کے پلوامہ میں اونتی پورہ پولیس نے گذشتہ منگل کو عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے لیڈر کے گھر سمیت دو مختلف مقامات پر چھاپہ مارا تھا۔ پورہ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے خانقاہ، ترال کے رہنے والے ایڈوکیٹ غلام نبی شاہین کے گھر کی تلاشی لی۔ چھاپے کے دوران شاہین تاہم گھر پر موجود نہیں تھے۔ اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں پولیس نے جہانگیر احمد آہنگر نام کے ایک اور شہری کے گھر پر بھی چھاپہ مارا اور ان کے گھر والوں سے پوچھ گچھ کی۔ جہانگیر احمد آہنگر ترال کے ڈاڈسرہ علاقے کے رہنے والے ہیں۔
مزید پڑھیں:بارہمولہ میں چار منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ بھی برآمد