سری نگر: حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے بشیر احمد ویری کا کہنا ہے کہ سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کے سامان سے ملنے والے کارتوس ان کے لائسنس یافتہ ہتھیار کے تھے۔
رکن اسمبلی انڈیگو کی پرواز سے سرمائی دارالحکومت جموں جا رہے تھے، ان کے بیگ سے کارتوس ملنے کے بعد اتوار کو مبینہ طور پر انھیں حراست میں لے لیا گیا۔
Dispelling the fake rumours, JKNC senior leader & Bijbehara MLA Dr Bashir Veeri (@DrVeeri) addresses the media. pic.twitter.com/3XHDfA1VSU
— JKNC (@JKNC_) October 27, 2024
نیشنل کانفرنس کی جانب سے سوشل میڈیا ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ویری نے کہا کہ، "میرے پاس لائسنس یافتہ ہتھیار ہے۔ کارتوس غلطی سے بیگ میں تھے،" ۔
تاہم، سری گفوارہ بجبہاڑہ کے رکن اسمبلی بشیر احمد ویری نے دعویٰ کیا کہ انہیں حراست میں نہیں لیا گیا تھا اور ہوائی اڈے کی سیکورٹی صرف اپنے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل پیرا تھی۔
انھوں نے کہا کہ، وہاں کوئی حراست نہیں تھی، میں وہاں خوش دلی سے بیٹھا تھا۔ ان کے پاس اپنے ایس او پیز ہیں۔ ویری نے اپنے مخالفین پر واقعہ کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا۔
بشیر احمد ویری پیشے سے ڈاکٹر ہیں:
57 سالہ بشیر احمد ویری پیشے سے ڈاکٹر اور سماجی کارکن ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں بجبہاڑہ سیٹ سے بڑی جیت حاصل کی ہے۔ الیکشن کمیشن کو دیے گئے حلف نامے کے مطابق، ویری کے کل اثاثوں کی مالیت 2.6 کروڑ روپے ہے، جس میں 74.5 لاکھ روپے کی منقولہ جائیداد اور 1.9 کروڑ روپے کی غیر منقولہ اثاثے شامل ہیں۔ انتخابی حلف نامے میں دی گئی معلومات کے مطابق ان کے خلاف کوئی مجرمانہ مقدمہ درج نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: