ETV Bharat / jammu-and-kashmir

این سی پی ڈی پی نے ہمیشہ جھوٹے وعدے کیے: اپنی پارٹی لیڈر - JKAP Slams NC PDP

Lok Sabha Election 2024پلوامہ ضلع میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس دوران پارٹی لیڈر نے این سی، پی ڈی پی پر یہاں کے لوگوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنے کا الزام عائد کیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 8:00 PM IST

این سی پی ڈی پی نے ہمیشہ جھوٹے وعدے کیے: اپنی پارٹی لیڈر

پلوامہ (جموں کشمیر) : پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں جہاں وادی کی دیگر سیاسی جماعتوں اپنے اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لئے ریلیز، پروگرامز کا انعقاد کر رہی ہیں وہیں جموں وکشمیر اپنی پارٹی (جے کے اے پی) کی جانب سے بھی تشہیری مہم جاری ہے۔ اس ضمن میں اپنی پارٹی کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے لیڈران و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقعے پر پارٹی لیڈران نے این سی اور پی ڈی پی کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے اپنی پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی تلقین کی۔

کنونشن کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر اور پلوامہ ضلع انچارج ڈاکٹر سمیع اللہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسی جماعتوں نے خاندانی سیاست انجام دی ہے اور آج بھی اپنے اعزہ و اقارب کو ہی منڈیٹ دے رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ان جماعتوں نے کشمیری عوام کو ہمیشہ دھوکے میں رکھا تاہم آج کا جوان بیدار ہو چکا ہے اور اب نہیں مزید دھوکے میں نہیں رکھا جا سکتا۔‘‘ سمیع اللہ نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو جموں و کشمیر کی موجودہ صورت حال کے لیے ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ’’وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے اپنے ایجنڈے کے طور پر جھوٹے وعدے کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں پی ڈی پی اور این سی کو جموں و کشمیر کے لوگوں نے موقع دیا تھا تاہم ’’اب جموں و کشمیر کے لوگ سیاسی تبدیلی چاہتے ہیں اور تبدیلی کے لیے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کے منشور کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’پارٹی کا بنیادی منشور ہی یہاں کے نوجوانوں کے لئے فلاح و بہبود کی اسکیمیں لانا ہیں تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے موقع حاصل ہو سکیں۔‘‘ یاد رہے کہ وادی کے طول و ارض میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران مخالف سیاسی جماعتوں کی تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جو چھینا گیا وہ سود سمیت واپس لیں گے: محبوبہ مفتی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.