ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ: 28 پنچایتوں کو ٹی بی سے پاک قرار دیا گیا - Bandipora 28 Panchayats TB Free - BANDIPORA 28 PANCHAYATS TB FREE

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں کُل 151 پنچایتوں میں سے 28 پنچایتوں کو ’ٹی بی مکت‘ یعنی تپ دِق سے مکمل پاک قرار دیا گیا ہے۔

بانڈی پورہ، 28 پنچایتوں کو دیا گیا ٹی بی سے پاک قرار
بانڈی پورہ، 28 پنچایتوں کو دیا گیا ٹی بی سے پاک قرار (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 2:28 PM IST

بانڈی پورہ، 28 پنچایتوں کو دیا گیا ٹی بی سے پاک قرار (ای ٹی وی بھارت)

بانڈی پورہ (جموں کشمیر): تپ دق (ٹی بی) کے خاتمے کے حوالہ سے قومی سطح پر جاری پروگرام (این ٹی ای پی) کی جانب سے جہاں ٹی بی کا مکمل اور مفت علاج کیا جاتا ہے وہیں اس حوالہ سے آگاہی پروگرامز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ منگل جو شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں بھی ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹی بی کے حوالہ سے ضلع میں جاری پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پروگرام کے دوران حکام نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کی کل 151پنچایتوں میں سے 28پنچایتوں میں ٹی بی کا ایک بھی مریض نہیں لہٰذا ان 28پنچایتوں کو ’’ٹی بی مُکت‘‘ یعنی تپ دق کے مرض سے پاک علاقے قرار دیا گیا ہے۔ پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سال 2025کے آخر تک ضلع کو تپ دق سے 100پاک بنائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جسے حاصل کرنے کی پوری کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت نہ صرف تپ دق میں مبتلا مریضوں کا پوری طرح علاج و معالجہ مفت کیا جا رہا ہے بلکہ اس بیماری کے حوالہ سے لوگوں کو بیدار بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیداری عام کرنے سے ہی ضلع کو ٹی بی مکت بنائے جانے کا ہدف مقررہ وقت پر ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

ادھر، بیداری پروگرام کے اختتام پر ایوارڈ سیرمنی بھی انجام دی گئی جس میں مختلف پنچایتوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر صاحبان، محکمہ صحت کے افسران اور ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران بیداری دئے جانے کے علاوہ پنچایتوں میں ٹی بی کے معاملات میں کمی لائے جانے کے حوالہ سے اٹھائے جا رہے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پروگرام میں ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اشرف بٹ، سی ایم او بانڈی پورہ ڈاکٹر رفیع سلاتی اور ڈسٹرکٹ ٹیوبر کلوسسز افسر حفیظ اللہ گنائی نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں 2025 تک ٹی بی کا خاتمہ ہوگا: محکمہ صحت - TB in kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.