ETV Bharat / jammu-and-kashmir

قومی یوم سیاحت: منوج سنہا کی سیاحوں کو جموں و کشمیر آنے کی دعوت - Tourists Visited Kashmir

Tourists Visited Kashmir سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران زائد از 2 کروڑ سیاح جموں وکشمیر کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔

national-tourism-day-manoj-sinha-invites-tourists-to-visit-jammu-and-kashmir
قومی یوم سیاحت: منوج سنہا کی سیاحوں کو جموں و کشمیر آنے کی دعوت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 4:11 PM IST

Updated : Jan 25, 2024, 4:41 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے قومی یوم سیاحت کے موقع پر سیاحوں کو جموں وکشمیر کی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے یہاں آنے کی دعوت دی ہے۔

  • Welcome to paradise! On National Tourism Day, I invite travelers, explorers to visit J&K and experience the natural beauty, best cuisines, vibrant culture, ultimate serenity of offbeat destinations and enjoy a slice of history. pic.twitter.com/YSpzhzM7Pv

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) January 25, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے جمعرات کو سماجی رابطہ گاہ 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: 'جنت میں خوش آمدید! قومی یوم سیاحت پر میں سیاحوں اور کھوج کرنے والوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ جموں و کشمیر آکر یہاں کی قدرتی خوبصورتی، بہترین کھانوں، متحرک ثقافت اور غیر معمولی آف بیٹ سیاحتی مقامات اور تاریخ سے لطف اندوز ہوجائیں'۔

بتادیں کہ ملک میں 25 جنوری کو قومی یوم سیاحت کے طور پر منایا جاتا ہے، تاکہ لوگوں کو سیاحت کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا جاسکے۔جموں و کشمیر اپنے منفرد قدرتی حسن و جمال کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے انتہائی پر کشش ہے۔سال 2023 کے دوران ریکارڈ توڑ تعداد میں سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی۔

مزید پڑھیں: سال 2023 جموں و کشمیر میں سیاحتی اعتبار سے تاریخی سال رہا

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران زائد از 2 کروڑ سیاح جموں وکشمیر کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔واضح رہے کہ مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے حال ہی میں راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد رواں سال کے آخری 11 مہینوں میں جموں و کشمیر میں دو کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کی سیر کی ، جو کہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

(یو این آئی مشملات کے ساتھ)

Last Updated : Jan 25, 2024, 4:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.